تازہ تر ین

شہباز ،مریم کی کرپشن سامنے لانے کا فیصلہ معاشی تباہی کے ذمہ دار قوم کو معلوم ہونے چاہئیں ،عمران خان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے شہباز شریف اور مریم نواز کی کرپشن سے متعلق شواہدمنظرعام پرلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ کالر کرائم کا سراغ لگانا آسان کام نہیں ہے، اس قسم کے جرائم کے خلاف اداروں کی استعداد مزید بڑھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کے کیسز سے متعلق جارحانہ حکومتی بیانیہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران چوہدری شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور مریم نواز سے متعلق نئے انکشافات کا جائزہ لیا گیا جب کہ چوہدری شوگر مل کیس سے متعلق شواہد منظر عام پر لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا وائٹ کالر کرائمز کے خلاف اداروں کی استعداد مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، حکومت کرپشن کیسز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، بلا تفریق اورمنصفانہ احتسابی عمل کو یقینی بنائیں گے۔ معیشت کی تباہی کے ذمہ داروں کے کارنامے قوم کو معلوم ہونے چاہئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ نوجوانوں کو تعلیم تک آسان رسائی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت تمام معاشی مشکلات کے باوجود ہائر ایجوکیشن کے حوالے سے مالی ضروریات کو پورا کرے گی، ہائر ایجوکیشن کے لئے مختص فنڈز کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے، وزارتوں کی طرز پر ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی کو جو کہ ایچ ای سی کے پرنسپل اکاو¿نٹنگ آفیسر ہیں مالی معاملات کے ضمن میں وزارتوں کی طرز پر اختیارات دئیے جائیں ۔ جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن سے متعلقہ معاملات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر برائے ادارجاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ مرزا، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفراللہ مرزا، معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار، معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، چئیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری، سابق سیکرٹری و کنسلٹنٹ ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر فضل عباس میکن و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے اجلاس میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے متعارف کی جانے والی اصلاحات، اعلیٰ تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے، یونیورسٹیوں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کو درپیش مسائل و دیگر متعلقہ معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تعلیم کا بجٹ دگنا تو ہو سکتا ہے مگر کم نہیں ہوسکتا، تعلیم کےلئے مزید رقم بھی درکار ہوگی تو فوری دیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ہائر ایجوکیشن اور ایچ ای سی ریفارمز سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسد عمر، شفقت محمود، عثمان ڈار، معید یوسف اور چیئرمین ایچ ای سی نے شرکت کی۔چیئرمین ایچ ای سی کی وزیر اعظم کو اعلیٰ تعلیمی ریفارمز پر بریفنگ دی۔ اپنی بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت میں تعلیم کا ترقیاتی بجٹ 29 ارب تک بڑھا دیا گیا، مسلم لیگ ن کی حکومت میں تعلیم کا ترقیاتی بجٹ محض 14 ارب روپے تھا۔انہوں نے کہا کہ بعض عناصر منفی ایجنڈا پھیلا رہے ہیں کہ وفاق نے تعلیمی بجٹ کم کیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2016 میں ایسے کمپنیز کو بند کیا گیا جو جعلی طور پر سرگرمیوں میں مصروف تھے۔ 6 سے 7 ارب روپے نالج اکانومی پر بھی خرچ ہوں گے، مجموعی طور پر تعلیم کا ترقیاتی بجٹ 35 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تعلیم کا بجٹ دگنا تو ہو سکتا ہے مگر کٹ نہیں سکتا، حکومت پڑھے لکھے معاشرے کی اہمیت پر یقین رکھتی ہے، تعلیم کے لیے مزید رقم بھی درکار ہوگی تو فوری دیں گے۔انہوں نے کہا کہ غیر ضروری طور پر ٹیکس کا پیسہ ضائع نہ ہونے دیا جائے، نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور وسائل خرچ کر رہے ہیں۔ کامیاب جوان پروگرام سے 130 ارب روپے نوجوانوں پر خرچ ہوں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ جامعات میں بچوں کو تاریخ اور تصوف نہیں پڑھایا جاتا، تعلیمی نصاب میں تاریخ و تصوف کو بھی شامل کیا جائے،پی ایچ ڈی اور ریسرچ کا معیار مزید بلند کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے تعلیمی نصاب میں تصوف کو شامل کرنے کا حکم د یتے ہو ئے کہا ہے کہ تعلیم کا بجٹ دگنا تو ہو سکتا ہے مگر کم نہیں ،پی ایچ ڈی اور تحقیق کا معیار مزید بلند کیا جائے، کامیاب جوان پروگرام کے تحت 130 ارب روپے نوجوانوں پر خرچ ہوں گے،غیر ضروری طور پر ٹیکس کا پیسہ ضائع نہ ہونے دیا جائے، تعلیم کے لئے مزید رقم بھی درکار ہو گی تو فوری دیں گے، حکومت پڑھے لکھے معاشرے کی اہمیت پر یقین رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اعلی تعلیم اور ایچ ای سی اصلاحات سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain