تازہ تر ین

متنازعہ شہریت قانون بھارت کے لیے خطرہ ،نصیر الدین شاہ سمیت 300شخصیات کا خط

نئی دہلی (آئی این پی، آن لائن) شہریت ترمیمی قانون این آر سی کیخلاف احتجاج کرنے والے طلبا اور دیگر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے معروف اداکار نصیرالدین شاہ ، میرا نائیر سمیت تقریبا 300 شخصیات نے اپنے دستخطوں کے ساتھ سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت میں کھلا خط جاری کیا ہے۔ اس مکتوب میں ان شخصیات نے خواتین اور طلبا کے احتجاج کو سلوٹ کرتے ہوئے کہا کہ دستور ہند کے کو برقرار رکھنا ہی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ ہم اس قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے ساتھ ہیں ۔انڈین کلچر فورم کی طر ف سے تین سوسے زائد معروف بھارتی اداکاروں ،دانشوروں اوردیگر اہم شخصیات کے دستخطوں سے جاری ایک بیان میں قانون شہریت اور شہریوں کے قومی رجسٹرکو بھارت کیلئے شدید خطرہ قراردیا۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ ہم قانون شہریت اور این آر پی کے خلاف احتجا ج کرنے والے طلبا اور دیگر افراد کے ساتھ کھڑے ہیں اور بھارت کے دستور جس میںمتنوع معاشرے کا وعدہ کیاگیا ہے کی بالادستی کیلئے ان کی کوششوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ مصنفین انیتاڈیسائی ، کرن ڈیسائی ، اداکارہ رتنا ، جاوید جعفری ، نندیتا داس ، للیت دوبے ، ماہر عمرانیات اشیش نندی ، سہیل ہاشمی اور شبنم ہاشمی بھی دستخط کرنے والوں میں شامل ہیں۔ بھارت میں متنازعہ شہریت قانون کیخلاف ریاستوں کی بغاوت کا سلسلہ جاری ہے،مغربی بنگال کی اسمبلی اور ریاست تلنگانہ نے متنازعہ شہریت بل کیخلاف اسمبلی میں قراردادپیش کرنے کا اعلان کردیا´۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی بنگال کی اسمبلی میں شہریت قانون کیخلاف آج قراردادپیش کی جائے گی ،295 رکنی اسمبلی میں ترنمول کانگریس کو اکثریت حاصل ہے جس کی وجہ سے قراردادآسانی سے منظور ہو جائے گی۔بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں بھی متنازعہ شہریت قانون کیخلاف قرارداد منظور کی جائے گی ،تلنگانہ کے وزیراعلیٰ چندرشیکھررا? نے قراردادمنظور کرنے کا اعلان کردیا،اسمبلی کے بجٹ سیشن میں شہریت قانون کیخلاف قرارداد منظور کی جائے گی،وزیراعلیٰ چندرشیکھررا?کاکہنا ہے کہ شہریت قانون میں مسلمانوں کو شامل نہ کرنے پر تکلیف پہنچی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain