(ویب ڈسک )پاکستان فیشن انڈسٹری کے مقبول ترین ڈیزائنر فہد حسین نے اپنی فیشن برانڈ کو بند کردیا۔ڈیزائنر فہد حسین نے اپنی فیشن برانڈ کو بند کرنے کے حوالے سے انتہائی افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی۔فہد حسین نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے تمام لوگوں کو بتایا کہ ان کی مقبول ترین فیشن برانڈ دیوالیہ ہوگئی ہے۔معروف ڈیزائنر نے لکھا کہ بطور ایک فیشن برانڈ فخر ہے اور سالوں کے اس حیرت انگیز سفر کے لیے میں بہت مشکور ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت سی چیزیں ہمارے حق میں بہتر ثابت نہیں ہوئیں جس کی وجہ سے برانڈ دیوالیہ ہوگئی اور انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم اب اس کاروبار کو بند کر رہے ہیں۔ڈیزائنر فہد حسین نے اپنی پوسٹ کے ذریعے یہ بھی بتایا کہ وہ ہمیشہ سے ہی فن اور فیشن کو بے حد پسند کرتے تھے اور انہوں نے مشکل وقت میں بھی بے حد محنت اور کوشش کی لیکن چیزیں پھر بھی ان کی توقعات پر پوری نہیں اتریں۔فہد نے اپنی پوسٹ کے ذریعے ان تمام لوگوں سے معذرت کی جو ان کے اس فیصلے سے متاثر ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان فیشن انڈسٹری کے مقبول ترین ڈیزائنر فہد حسین کا نام بڑے ڈیزائنرز میں شمار کیا جاتا ہے اور ان کے ڈیزائن کردہ عروسی لباس متعدد فیشن شو میں نمائش کے لیے بھی پیش کیے جاتے ہیں۔ڈیزائنر فہد حسین کو متعدد پ±ر وقار ایوارڈز کے لیے بھی نامزد کیا جا چکا ہے جن میں لکس اسٹائل ایوارڈز بھی شامل ہیں۔