تازہ تر ین

چین میں کورونا وائرس سے امریکی شہری بھی ہلاک، مجموعی تعداد 722 ہوگئی

(ویب ڈسک )بیجنگ: کورونا وائرس سے چین میں پہلے غیر ملکی شہری کی ہلاکت کے بعد اب تک ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 722 تک جا پہنچی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے 86 ہلاکتیں ہوئیں، ہلاک ہونے والوں میں پہلے غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں جن کا تعلق امریکا سے تھا۔ایک دن میں 86 ہلاکتیں اب تک کی ایک دن میں ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے، جس کے بعد صرف چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 722 تک جا پہنچی ہے جب کہ اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 40 ہزار ہوگئی ہے۔پاکستان کے علاوہ امریکا، آسٹریلیا، جرمنی، بھارت اور فلپائن سمیت کئی ممالک نے چین سے اپنے شہریوں کو واپس بلالیا ہے اور ایئرپورٹس ہائی الرٹ جاری کیا جبکہ ہانگ کانگ نے چین سے آنے والوں کو 2 ہفتے تک طبی قید میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ادھر چینی صدر کی جانب سے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے اب تک کی کی جانے والوں کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ جلد اس خطرناک وائرس سے مکمل طور پر نجات حاصل کرلی جائے گی۔دوسری جانب چینی سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس چمگادڑ سے انسانوں میں منتقل ہونے کی بات بے بنیاد ہے، ریسرچ سے معلوم ہوا کہ دراصل کورونا وائرس کی ابتدا ممالیہ جانور پینگولین سے ہوئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain