تازہ تر ین

فیس بک، میسنجر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

(ویب ڈسک )سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے فیس بک اور میسنجر کے ٹوئٹر اکاو¿نٹس ہیک ہونے کی تصدیق کردی۔برطانوی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ٹوئٹر کے ترجمان نے ای میل کیے گئے بیان میں کہا کہ اکاو¿نٹس تھرڈ پارٹی پلیٹ فارم کی جانب سے ہیک کیے گئے تھے۔ترجمان ٹوئٹر نے کہا کہ ہمیں جیسے ہی اس مسئلے کا علم ہوا ہم نے اکاو¿نٹس کو بند کیا اور ہم فیس بک میں موجود شراکت داروں کے ساتھ مل کر ان اکاو¿نٹس کی بحالی کے لیے کام کررہے ہیں۔دوسری جانب فیس بک نے بھی تصدیق کی کہ گزشتہ روز ان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاو¿نٹس ہیک ہوگئے تھے۔فیس بک کے ترجمان جوئے اوسبرن نے کہا کہ ہمارے کچھ کارپوریٹ اکاو¿نٹس مختصر وقت کے لیے ہیک ہوگئے تھے لیکن ہم نے انہیں محفوظ کرلیا اور ان تک رسائی بحال کردی۔خیال رہے کہ گزشتہ برس اگست میں ہیکرز نے ٹوئٹر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) جیک ڈورسی کا اکاو¿نٹ ہیک کرلیا تھا۔جیک ڈورسی کا ٹوئٹر اکاو¿نٹ ‘چکلنگ اسکواڈ’ نامی گروپ نے ہیک کیا تھا جس کے بعد انہوں نے جیک کے اکاو¿نٹ سے نامناسب ٹوئٹس شیئر کی تھیں۔جیک ڈورسی کے ٹوئٹر اکاو¿نٹ کو 42 لاکھ سے زائد صارفین فالو کر رہے ہیں جبکہ وہ خود 4 ہزار سے زائد اکاو¿نٹس کو فالو کرتے ہیں۔ہیکرز نے تقریباً 15منٹ تک جیک ڈورسی کے اکاو¿نٹ پر قابل اعتراض اور اشتعال انگیز ٹوئٹس کی تھیں۔اس سے قبل گزشتہ برس جون میں بھارتی اداکار امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاﺅ نٹ کو ہیک کر کے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگادی گئی تھی اور پاکستان سے محبت کا پیغام بھی دیا گیا تھا۔امیتابھ بچن کے اکاﺅنٹ کو ترکی سے تعلق رکھنے والے ہیکر نے ہیک کیا تھا۔
ا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain