تازہ تر ین

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کو روکنے میں ناکامی پر اہم سرکاری حکام برطرف

بیجنگ:(ویب ڈسک ) چین میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کو روکنے میں ناکامی پر اہم اور اعلیٰ سرکاری حکام کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے 100 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں جو ایک دن میں ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ ہے جس کے بعد مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ہلاکتوں میں اضافے کے بعد صحت کے شعبے میں تعینات اہم سرکاری عہدیداروں بشمول ڈپٹی ڈائریکٹر مقامی ریڈ کراس، ہوبئی ہیلتھ کمیشن کے صدر اور سیکرٹری کو برطرف کر دیا گیا ہے جب کہ کچھ کی تنزلی بھی کی گئی ہے۔چین میں ہر ممکن اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کیے جانے کے باوجود تاحال کورونا وائرس پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے، روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ یہ وائرس چین کی سرحد عبور کرکے دیگر ممالک تک پہنچ گیا تھا۔واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت پہلے ہی خبردار کرچکا ہے کہ کبھی چین نہ جانے والے افراد کا بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونا ایک بڑے خطرے کے ابتدائی اثرات ہیں۔ گزشتہ روز ہی عالمی ادارہ صحت کا ایک وفد بھی بیجنگ پہنچا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain