تازہ تر ین

میڈیا پر آکر جو مرضی کہو عزت اللہ کے ہاتھ میں ہے،ڈرنے والا نہیں ،مافیا کا مقابلہ کروں گا ،عمران خان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میڈیا پر آکر لوگ عمران خان کو کچھ بھی کہیں لیکن کوئی انسان آپ کوذلیل نہیں کرسکتا کیونکہ عزت اور رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے، نوجوانوں سے کہتا ہوں تنخواہ اور پنشن والی سرکاری نوکری کے پیچھے نہ بھاگیں، ایسی نوکری کا مطلب اپنی صلاحیتوں کو تباہ کرنا ہے،کرپشن اورمافیاز سے تنگ عوام پی ٹی آئی کو اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے، مشکل ترین حالات میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالی، ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے جو ہر شعبے میں تبدیلی اورعوام کی بہتری کی راہ میں رکاوٹ ہے، نسان تجربات سے سیکھ کر اور کشتیاں جلا کر ہی آگے بڑھتا ہے، مشکل وقت سے گزر کر کامیاب ہوتا ہے ، ناکامی کا خوف انسان کو بزدل بنا دیتا ہے۔بدھ کونیشنل انکیوبیشن سنٹر اسٹارٹ اپس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسٹارٹ اپ کامطلب میرے پاس آئیڈیا آیا اور اس پر کام کیا، دنیامیں بڑے بڑے کام اسٹارٹ اپ کے باعث ہوئے۔دنیا میں جو بھی کام ہوا پہلے آئیڈیا لیاگیا پھر کام کیاگیا، جس شخص کے پاس آئیڈیا آتا ہے وہ کشتیاں جلا کر جاتا ہے، ایک جگہ توجہ دے کر اور ہار نہ مان کر کام کیا جائے تو وہ کامیاب ہوتا ہے۔وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ میرے پاس بہت لوگ آتے ہیں سرکاری نوکری دے دیں، پوچھتاہوں کیوں سرکاری نوکری چاہیے، کہتے ہیں فکس تنخواہ ملے گی اور پنشن ملے گی، تنخواہ اور پنشن والی نوکری کا مطلب اپنی صلاحیتوں کو تباہ کرنا ہے۔عمران خان نے کہا کہ دنیا کے کامیاب ترین انسان حضورتھے، کامیاب انسان ایک مشکل وقت سے گزر کر کامیاب ہوتا ہے، جس دن زندگی میں جدوجہدختم ہوتی ہے زندگی نیچے چلی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپ کا مقصدآئیڈیاز کے پیچھے جانا ہے، آئیڈیاز کے پیچھے جائیں گے تو معاشرہ بھی آپ کی مدد کرے گا، خوف کی وجہ سے انسان اپنی صلاحیتوں کا اظہار نہیں کر پاتا، جولوگ ناکامی سے ڈرتے ہیں وہ کبھی آگے نہیں بڑھ سکتے۔وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس یوتھ ہے، اللہ نے بڑے اثاثوں سے نوازا ہے، ہمیں اللہ نے بہت کچھ دیا ہے، کسی چیز کی کمی نہیں رکھی، ہمارا سب سے بڑا اثاثہ نوجوان ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن اورمافیاز سے تنگ عوام پی ٹی آئی کو اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے، مشکل ترین حالات میں حکومت کی باگ ڈورسنبھالی، ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے جو ہر شعبے میں تبدیلی اورعوام کی بہتری کی راہ میں رکاوٹ ہے، اس وقت ہمارا مقابلہ مافیا اور مہنگائی سے ہے، مشکل حالات کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، حکومتی کوششوں کے نتیجے میں عوام کو خاطر خواہ ریلیف میسر آئے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے انسان کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے، انسان تجربات سے سیکھ کر اور کشتیاں جلا کر ہی آگے بڑھتا ہے، مشکل وقت سے گزر کر کامیاب ہوتا ہے ، ناکامی کا خوف انسان کو بزدل بنا دیتا ہے، زندگی میں خوفزدہ ہونے والوں نے کبھی بڑا کام نہیں کیا، آزاد ذہن ہی نئی سوچ اور نئے راستوں کا تعین کرتے ہیں، ہر بڑے کام کے آغاز کے پیچھے ایک بہترین آئیڈیا ہوتا ہے، جو شخص ہارنے سے ڈرتا ہے وہ کبھی بڑا آدمی نہیں بن سکتا، میڈیا پر آکر لوگ عمران خان کو کچھ بھی کہیں لیکن کوئی انسان آپ کوذلیل نہیں کرسکتا کیوں کہ عزت اور رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے۔وزیر ِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا زسے تنگ عوام پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے مشکل ترین حالات میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالی ۔ ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے جو ہر شعبے میں تبدیلی اور عوام کی بہتری کی راہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس وقت ہمارا مقابلہ مافیا اور مہنگائی سے ہے۔ مشکل حالات کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے ۔ انشا اللہ حکومتی کوششوں کے نتیجے میں عوام کو خاطر خواہ ریلیف میسر آئے گا۔وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعظم عمران خان سے گوجرانوالا سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں محمد احمد چٹھہ، این اے 79)) ، میاں طارق ، این اے 80) )، چودھری صدیق مہر ،این اے 81) )، علی اشرف مغل ،این اے 82))، رانا نذیر احمدخان ، این اے 83) )اور رانا بلال اعجاز، این اے 84) )موجود تھے ۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ نیازی اور وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل گوندل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں مجموعی صورتحال ، گوجرانوالا ضلع سے متعلق عوامی مسائل اور ترقیاتی ضرورتوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ وفد نے وزیرِ اعظم عمران خان کوا پنے اپنے حلقوں کی عوام کو درپیش مسائل اور علاقے کی ترقیاتی ضرورتوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے مہنگائی کے خلاف حکومتی کوششوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ علاقے کی ترقیاتی ضرورتوں سے متعلق پیش کی جانے والی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں پیپسی کو کے موجودہ کاروباری ونچرز اور مستقبل میں مجوزہ سرمایہ کاری منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیاں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں کاروبار کو توسیع دینے کے بے پناہ مواقع فراہم کر رہی ہیں۔ وزیراعظم پیپسی کو کے افریقہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاءکیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایوگنی ویلیئم سن سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔وزیر اعظم کے مشیر عبد الرزاق داﺅد اور چیئر مین سرمایہ کاری بورڈ سید زبیر حیدر گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایوگنی ویلیئم سن نے وزیر اعظم کو کمپنی کی پاکستان میں موجودہ انوسٹمنٹ پورٹ فولیو کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 60ہزار کے قریب ملازمین براہ راست یا بلواسطہ کمپنی میں ملازمت کر رہے ہیں جبکہ سات لاکھ کے قریب ملک بھر میں پرچون فروشوں کے نیٹ ورک کا ذریعہ معاش بھی پیپسی کو مصنوعات سے وابستہ ہے۔ ویلیئم سن نے کہا کہ ہماری کمپنی پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل ہے۔ ملتان میں نئے سنیکس پلانٹ کے کامیاب افتتاح سمیت حالیہ سرمایہ کاری کو اجاگر کرتے ہوئے ویلیئم سن نے کہا کہ کمپنی نے اپنے پلانٹس کی صلاحیت اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی صلاحیت میں اضافے کیلئے سرمایہ کاری کی ہے جس سے روزگار اور اقتصادی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ویلیئم سن نے پاکستانی نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع میں اضافے کیلئے دیگر منصوبے بھی پاکستان لانے پر آمادگی ظاہر کی، بالخصوص انہوں نے موثر آبپاشی سسٹم اور آبی تحفظ کے ذریعے پاکستان میں آلو کی کاشت کی ترقی میں دلچسپی ظاہر کی۔ ویلیئم سن نے گزشتہ سال نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیما کے دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں اقتصادی سرگرمیوں میں شامل کرنے کیلئے کمپنی کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیاں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں اپنے کاروبار کو توسیع دینے کے بے پناہ مواقع فراہم کر رہی ہیں۔ وزیراعظم نے پاکستان کی سماجی ترقی میں پیپسیکو کے عزم کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ حکومت کمپنی کو اپنے بزنس میں توسیع کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ بات چیت کے دوران پاکستان میں ڈیری سیکٹر کی ترقی کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ بچوں کو تعلیم اور صحت کے ساتھ محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، بچوں کو ہر قسم کے استحصال سے بچانے کے حوالے سے ہر ممکنہ قدم اٹھایا جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے سیکریٹری سوشل ویلفیئر خیبر پختونخواہ محمد ادریس نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کی چیئر پرسن سارہ احمد بھی موجود تھیں۔ملاقات میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بچوں کو تعلیم اور صحت کے ساتھ محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، بچے ہمارا مستقبل ہیں اور مستقبل کے معماروں پر سرمایہ کاری اور ان کی بہتر نشوونما سے ہی ملک و قوم کی پائیدار ترقی ممکن ہوگی۔انہوں نے ہدایت کی کہ بے آسرا اور محرومیوں کا شکار بچوں کے تحفظ اور ان کو تعلیم و صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی پر بھرپور توجہ دی جائے، بے آسرا اور محرومیوں کا شکار بچے ریاست کی ذمہ داری ہیں۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بچوں کو ہر قسم کے استحصال سے بچانے اور ان کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے ہر ممکنہ قدم اٹھایا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain