تازہ تر ین

حافظ سعید کو 2ساتھیوں سمیت 11سال قید،15ہزار جرمانہ کی سزا

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے ہشت گردوں کی مالی معاونت کے حوالہ سے درج د ومقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید سمیت دو دیگر ملزما ن کو مجموعی طور پر 11 سال قید اور 15ہزار روپے جرما نے کی سزا سنائی ہے۔ جبکہ عدالت نے حافظ محمد سعید اور ملک ظفر اقبال کو غیر ملکی اداروں کے لئے فنڈنگ کرنے کے الزام سے بری کرد یاہے۔ تین روز قبل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تمام دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا اور عدالت نے حافظ سعید سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 30اور32کا ٹرائل مکمل کیا تھا۔ حافظ سعید کے خلاف محکمہ انسداد دہشت گردی نے غیر قانونی فنڈنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت کے روبرو ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالرﺅف وٹو نے دلائل دیئے تھے جس کے بعد عدالت نے بدھ کے روز محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حافظ محمد سعید کو مجموعی طور پر 11 سال قید کی سزا سنادی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain