تازہ تر ین

کرونا کی تباہ کاری 94مزید ہلاک ،1638نئے مریضوں میں وائرس کی تصدیق

بیجنگ(نیٹ نیوز) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈمنوم گوٹھائیس کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے نتائج کسی بھی دہشت گردی کے واقع سے زیادہ ہوسکتے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے اور اس سے نمٹنے لیے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)کا اجلاس جنیوا میں ہورہا ہے۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈمنوم گوٹھائیس کورونا وائرس کو کسی بھی دہشتگردی کارروائی سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ کورونا وائرس چین کے بعد پوری دنیا میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے جو ایک سنگین خطرہ بنتا جارہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق اس وائرس کی ویکسن کی تیاری میں 18ماہ لگ سکتے ہیں۔چین کے وسطی صوبہ ہوبے میں منگل کے روز 1638نئے مریضوں اور 94نئی اموات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، مقامی صحت حکام نے یہ اطلا ع دی ہے۔ہوبے کے صوبائی صحت کمیشن نے بد ھ کے روزبتایا ہے کہ منگل کے روز 6756مشتبہ کیسز کو طبی معائنے کے بعد صحت مند قرار دیا گیا ۔صوبائی دارالحکومت ووہان سے 1104نئے مریضوں اور 72نئی اموات کی اطلاعات ملی ہیں۔شیا گان میں109نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایچو اور ہوانگ گانگ سے نئے مصدقہ کیسز کی تعداد بالترتیب 71اور 66 ہے۔صوبہ میں منگل تک 417مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیاگیا جس سے منگل تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 2639ہوگئی ہے ۔ہوبے میں منگل تک نوول کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 33366تک پہنچ گئی ہے جبکہ 1068اموات واقع ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ 7241مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ اموات کی شرح 3.2فیصد رہی ہے ۔برطانوی سائنسدانوں نے کورونا وائرس سے بچاو? کی ویکسین کا تجربہ چوہوں پر کیا ہے جس کے نتائج ا?ئندہ چند ہفتوں میں سامنے آنے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تجربہ کرنے والے امپیریل کالج لندن کے محققین کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ایک محفوظ اور قابل اثر حل نکالنا ہے۔ برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کا کسی جانور پر تجربہ کرنے کا ا?غاز انہوں نے سب سے پہلے کیا ہے۔سائنسدانوں کے مطابق انہوں نے ویکسین چوہے کے جسم میں داخل کردی ہے اور امید ہے کہ ا?ئندہ چند ہفتوں میں وہ یہ دیکھ سکیں گے کہ ان کا خون اور قوت مدافعت کا ردعمل کیسا ہوتا ہے۔چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے والے کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس سے بیمار مزید 97 مریض دم توڑ گئے جس کے بعدہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر1ہزار113 ہوگئی۔ذرائع کے مطابق چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 97 افراد کی ہلاکت کے بعد کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1ہزار113 ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق کوروناوائرس کے 2 ہزار 15مزید کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 44 ہزار 653 ہوگئی ہے ۔دوسری جانب جاپان میں لنگرانداز بحری جہاز میں کوروناوائرس کے مزید 39 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 174 تک پہنچ گئی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain