تازہ تر ین

وزیراعظم آج لاہور آ ئینگے 28 اضلاع میں صحت انصاف کارڈ آپریشنل کرینگے

لاہور (مہران اجمل خان سے) حکومت کا غریبعوام کو صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کا وعدہ پورا ہونے کا وقت آپہنچا ، پنجاب کے 28اضلاع میں تقسیم کیے گئے صحت کارڈ کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج کریں گے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر صوبہ بھر میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کا عمل راجن پور سے شروع ہوا تھا۔ لاہور‘ شیخوپورہ ، گوجرانوالہ ، گجرات ،سیالکوٹ اور منڈی بہاﺅالدین میں صحت کارڈ کو آپریشنل کرنے کےلئے وزیر اعظم کی افتتاحی تقریب کا انتظار کیا جا رہا تھا ، دیگر ڈسٹرکٹ میں اب تک صحت انصاف کارڈ سے 4لاکھ 65ہزار 4سو 87مریضوں نے اپنا طبی معائنہ کروانے کا استفادہ کیا جبکہ 1لاکھ 20ہزار 1سو 50مریض پینل پر موجود مختلف ہسپتالوں میں علاج کی غرض سے داخل ہوئے ۔صحت انصاف کارڈ پر پنجاب بھر سے جدید طبی سہولیات سے آراستہ 188 بہترین ہسپتالوں کا انتخاب کیا گیا۔ یاد رہے کہ صحت انصاف کارڈ میں غریب اور مستحق مریضوں کے لئے 7لاکھ 20ہزار روپے رکھے گئے ہیں ۔ 68لاکھ 72ہزار 7سو 59مستحق خاندانوں میں سے اب تک 44لاکھ 27ہزار 2سو18خاندان رجسٹرڈ ہوئے ۔ صحت انصاف کارڈ پر طبی سہولیات لینے کے لئے لاہور میں 400بیڈز پر مشتمل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، شریف میڈیکل سٹی450بیڈز ، فاروق ہسپتال 220بیڈز، اور اختر سعید ہسپتال 300 جبکہ شیخوپورہ میں خان ہسپتال سول لائن مین سرگودھا روڈ ، کشور فضل ہسپتال اور فاروق پولی کلینک ہسپتال ، گوجرانوالہ میں فاطمہ بشیر ہسپتال ، اقرا میڈیکل کمپلیکس اور ایم اسلام ٹیچنگ ہسپتال شامل ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں موجود ہسپتالوں کی لسٹیں اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں آویزاں کر دیں گئیں ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain