تازہ تر ین

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 4 مشتبہ کیسز کلیئر قرار دے دئیے گئے۔

پشاور(ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 4 مزید مشتبہ کیسز کلیئر قرار دے دیے گئے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق مشتبہ کورونا وائرس کے تین کیسز پشاور اور ایک صوابی سے سامنے آیا تھا جس کے بعد مشتبہ مریضوں کے نمونے تجزیے کے لیے قومی ادارہ صحت اسلام آباد بھیجے گئے تھے۔قومی ادارہ صحت نے نمونوں کا تجزیہ کرنے بعد مشتبہ مریضوں کو کلیئر قرار دے دیا ہے جب کہ ایبٹ آباد سے رپورٹ ہونے والے مشتبہ مریض کے نمونے تجزیے کے لیے این آئی ایچ کو بھجوائے گئے ہیں۔کے پی میں اب تک 12 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے قومی ادارہ صحت نے 11 کیسز کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔ چین کے شہر ووہان سے دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے 1500 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ہزاروں افراد میں اِس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔کورونا سے امریکا، برطانیہ، جاپان اور تھائی لینڈ سمیت 20 سے زائد ممالک متاثر ہوئے ہیں جب کہ پاکستان میں اب تک کئی مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں تاہم اب تک ان میں مہلک وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔اس ضمن میں وفاقی حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق نیشنل ایکشن پلان لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پرصوبوں اور دیگر فریقین سے مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق کورونا ایکشن پلان کی تشکیل پر عالمی اداروں سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے جنہوں نے ایکشن پلان پر تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایکشن پلان میں کورونا وائرس سے متعلق حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔پاکستان کے ہوائی اڈوں پر بھی کورونا وائرس کی تشخیص اور روک تھام کے لیے خصوصی کاو¿نٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں چین سے آنے والے افراد کی اسکریننگ کی جاتی ہے۔دوسری جانب کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے وفاقی حکومت نے جانوروں اور پرندوں کی درآمدات پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain