تازہ تر ین

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کرتار پور کا دورہ

لاہور: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریکٹری جنرل انتونیو گوتریس کرتار پور پہنچ گئے۔ وزیر مذہبی امور اور سکھ گردوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان نے ان کا استقبال کیا۔سیکریٹری جنرل کو کرتار راہداری کے منصوبے کے دورہ کیا اور انہیں اس حوالے سے بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں انہیں بتایا گیا کہ دربار کرتارپور سکھ برادری کے لیے انتہائی مقدس حیثیت کا حامل ہے۔ بریفنگ میں انہیں بتایا گیا کہ دربار کرتارپور صاحب سکھ برادری کے لیے انتہائی مقدس حیثیت کا حامل ہے۔کہا گیا کہ راہداری کا مقصد سکھ برادری کو ان ی مقدس مقام تک با آسانی رسائی دینا ہے، پاکستان میں سکھوں سمیت تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے 28 نومبر 2018 کو وزیراعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب کے ضلع نارووال کے علاقے کرتارپور میں قائم گوردوارہ دربار صاحب کو بھارت کے شہر گورداس پور میں قائم ڈیرہ بابا نانک سے منسلک کرنے والی راہداری کا سنگِ بنیاد رکھا تھا۔کرتارپور راہداری کی بروقت تکمیل کے لیے پاکستان نے دن رات کام کیا اور 9 نومبر 2019 کو ایک سال سے بھی کم مدت میں راہداری کو مکمل کرتے ہوئے اس کا افتتاح کردیا تھا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain