تازہ تر ین

پنجاب میں 12ارب سے احساس پروگرام شروع کرینگے ،عثمان بزدار

لیہ‘ کوہ سلیمان‘ چوک سرور‘ لاہور (نمائندگان خبریں) وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ احساس پروگرام وزےراعظم عمران خان کے قابل قدر ویژن کا عکاس ہے۔احساس آمدن پروگرام غربت کے خاتمے اورفلاحی رےاست کی جانب اےک بہت بڑا قدم ہے اور اس پروگرام کی تکمیل سے حقیقی فلاحی ریاست کاخواب ضرور شرمند ہ
باقی صفحہ 4بقیہ نمبر 4تعبیر ہوگا۔وہ آج لےہ مےں احساس پروگرام کے” مےرا کاروبار مےری آمدنی“ کے تحت مستحق افراد مےں ثاثہ جات کی تقسےم کی افتتاحی تقرےب سے خطاب کررہے تھے ۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے تقرےب سے سرائےکی زبان مےں خطاب کےا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے مظفر گڑھ کے علاقے چوک سرور شہےد کو تحصےل کا درجہ دےنے اور پنجاب مےں بھی احساس پروگرام کے اجراءکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت 12ارب روپے کی لاگت سے احساس پروگرام شروع کرے گی۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ احساس آمدن پروگرام سے 18لاکھ افراد براہ راست مستفےد ہوںگے جبکہ64لاکھ افرادکو بالواسطہ فائدہ پہنچے گا۔ قومی سطح پر غربت کے خاتمے کی مہم کے تحت پاکستان کے 23اضلاع کی 375یونین کونسل منتخب کی گئی ہیں۔ پنجاب کے 3پسماندہ اور محروم اضلاع لیہ، ڈیرہ غازی خان اور جھنگ بھی اس پروگرام مےں شامل ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے کوہ سلیمان کا اچانک دورہ کیا -وزیر اعلی عثمان بزدار بغیر اطلاع مبارکی اورمٹ چانڈیہ پہنچے توانہیں دیکھ کر قبائلی علاقے کے لوگوں کو خوشگوار حیرت ہوئی-قبائلی لوگوں نے عثمان بزدار زندہ باد کے نعرے لگائے- وزیراعلیٰ عثمان بزدارقبائلی لوگوں کے ساتھ پتھریلی زمین پر بیٹھ گئے اور ان میں گھل مل گئے اور مسائل سنے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے قبائلی علاقے کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی- وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے قبائلی لوگوں کے ساتھ بلوچی زبان میں گفتگو کی اور کہا کہ کوہ سلیمان میرا گھر ہے ، مصروفیت کے باعث جلد نہیں آسکا- کوہ سلیمان کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر طرح کے وسائل فراہم کئے ہیں -میں لاہور میں بیٹھ کر پسماندہ علاقوں کا وکیل ہوں اور پسماندہ علاقوں کی محرومیاں دورکرنا میرا مشن ہے – میں اپنے مشن کی تکمیل کیلئے آخری حد تک جا¶ں گا-انہوں نے کہا کہ مبارکی میں سیاحت کے فروغ کیلئے ریزارٹ بنایا جا رہا ہے – کوہ سلیمان کو سیاحت کے لحاظ سے ڈویلپ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں امن عامہ کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لےاگےا ۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لیہ میں مفاد عامہ کی 2284 سکیموں پر کام جاری ہے اوران ترقیاتی منصوبوں پر 18 ارب 77 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ ترقی کے دائرے میں شامل کرکے لیہ کو اس کا حق لوٹائیں گے۔ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔میں پنجاب کے ہر ضلع اور تحصیل کا دورہ کر رہا ہوں اور ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا خود جائزہ لیتا ہوں۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سابق حکومت نے لیہ کے عوام کو بھی زبانی جمع خرچ سے بہلایااور سابق حکمرانوںنے ترقیاتی منصوبوں میں نظر انداز کرکے لیہ کے عوام کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا۔ ہمارے دور میں لیہ کی محرومیاں دور ہوں گی۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے لےہ کے علاقے چوبارہ مےں انڈسٹرےل سٹےٹ کے قےام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن مےں تےزی اقدامات کےے جائےںگے۔ لےہ مےں اراکےن قومی و صوبائی اسمبلی کی مشاورت سے ترقےاتی کام ہوںگے۔لےہ اورتونسہ کو موٹر وے کے ساتھ منسلک کرنے کےلئے اقدامات کرےںگے۔اراکےن قومی و صوبائی اسمبلی کے مسائل ہر سطح پر حل کےے جائےںگے۔ڈےرہ غازی خان مےں فرانزک لےب پر کام کےا جارہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain