تازہ تر ین

کرونا پاکستان آگیا ،2افراد میں تصدیق ،ابھی پریشانی والی کو ئی بات نہیں ،وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا

کراچی‘اسلام آباد (نمائندگان خبریں) پاکستان میں کرونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق ہوگئی، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرز انے وائرس کی صدیق کردی۔ محکمہ صحت نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان میںکرونا وائرس کا دو کیسز رپورٹ ہوگئے، 22 سالہ یحیی جعفری ایران سے جہاز کے ذریعے کراچی پہنچا تھا۔یحیی جعفری کے ساتھ ان کے اہلخانہ بھی تھے، یحیی جعفری کو نجی اسپتال میں داخل کردیا گیا۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ دونوں مریضوں کا اسٹینڈرڈڈ کلینیکل علاج کیا جارہا ہے، دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں معاملات کنٹرول میں ہیں، تفتان سے واپس آکر کل پریس کانفرنس کروں گا۔ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ یحیی جعفری میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، مریض کو فوری طور پر آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکریٹری ہیلتھ سے بات ہوئی انہوں نے تصدیق کی ہے، وفاقی حکومت کو ایئرپورٹ پر سرویلنس کی ضرورت ہے، معاملے سے نمٹنے کے لیے جو کٹس چاہیے ہوتی ہیں وہ ہمارے پاس موجود ہیں۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کے اہلخانہ کا معائنہ بھی کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کے ساتھ سفر کرنے والے دیگر افراد کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جارہا ہے۔ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر مبین کا کہنا ہے کہ اطلاع ہے کہ کرونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آیا ہے لیکن ٹیسٹ سے قبل یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا، ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہوجائے گی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تسلیم کیا ہے کہ پانچ سے چھ ہزار زائرین کورونا وائرس کی وجہ سے تفتان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کورونا وائرس کو روکنے کے لیے پوائنٹ آف انٹری اہم ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ اس وقت چین اور ایران سمیت دنیا کے 30 ممالک اس وبا کی لپیٹ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو ٹریس کرنے کے لیے ان کے نمبر اور نام لے رہے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے وزیراعلی بلوچستان کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ تفتان بارڈد پر جائیں گے۔ ترجمان پمز ہسپتال ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں 2مشتبہ کرونا وائر س کے مریضوں کے ٹیسٹ قومی ادارہ صحت کو بھجوا دئیے گئے ہیں ،جن میں ایک مقامی اور چائنز مریض شامل ہے۔جبکہ دو مریض آئسولیشن وارڈ میں داخل ہیںجن کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔ترجمان پمزہسپتال کا کہنا تھا کہ اللہ کے کرم سے ابھی تک ہسپتال میں جتنے بھی مشتبہ مر یضوں کو داخل کیا گیا ہے اور جتنے بھی مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے ہیںتما م کے تما م نیگیٹو آئے ہیں فی الحال ابھی تک کرونا وائرس کا ایک مریض بھی اسلام آباد میں موجود نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پمز ہسپتال میں ان کی پوری ٹیم کرونا وائرس کے لیے الرٹ ہے ہسپتال میں آنے والے تما م مریضوں کو کرونا کے حوالے سے مکمل آگاہی دی جارہی ہے ۔اگر کسی بھی مریض میں ایک یا دو علاما ت بھی موجو د ہو ں ان کا فوری طور پر ٹیسٹ کیا جاتا ہے اور آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا جاتا ہے جہاں پر ان کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain