راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ اپنی جان مادر وطن پر وار دینے سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوتی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید کے خاندان کو صبر جمیل عطا کرے، غمزدہ خاندان کےساتھ برابر کے شریک ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم فرض کی ادائیگی کےدوران شہید ہوئے، دفاع وطن کیلئےجان دینا بہترین فریضہ ہے، اپنی زندگی مادروطن پرقربان کرنےسےبڑی کوئی قربانی نہیں ہوتی۔پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔پاک فوج کے شبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے۔ دفاع وطن کیلئے جان دینا بہترین فریضہ ہے۔ اپنی جان مادر وطن پر قربان کرنے سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوتی۔