بنکاک(ویب ڈیسک) اداکار شمعون عباسی نے کورونا وائرس کے سبب پھیلنے والی افراتفری کو بلا جواز قرار دے دیا۔محب مرزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ عشرت : میڈ ان چائنا ‘ کی شوٹنگ کے لیے اداکار شمعون عباسی تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک پہنچے ہیں جہاں انہوں نے ایئر پورٹ سے روانگی کے دوران ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے خوف کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں ابھی ایئر پورٹ سے باہر آیا ہوں اور ابھی اپنا ماسک اتارا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مختلف ممالک سے آئے مسافروں کی وجہ سے ایئر پر لوگوں نے ماسک ضرور پہنا ہے لیکن باہر ایسا کچھ نہیں ہے لیکن اس وائرس کو لے کر جو افراتفری اور خوف پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے حقیقت میں ایسا نہیں ہے، کیوں کہ میں دبئی کے ایئرپورٹ پر بھی تھا، وہاں فلائٹس کم تھیں، مسافر کم تھے لیکن جو صورتحال ہمیں میڈیا پر بتائی جا رہی ہے ایسا کچھ نہیں ہے حقیقت اس کے برعکس ہے اور یہاں کے لوگ ذرا بھی خوف زدہ نہیں۔واضح رہے کہ ایکشن سے بھرپور فلم ”عشرت میڈ ان چائنا“ میں شمعون عباسی کے ہمراہ ، محب مرزا، صنم سعید ، مانی، سارا لورین ، نیراعجاز اور علی کاظمی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔