تازہ تر ین

کورونا وائرس : ‘جیمز بانڈ’ کی فلم ٹائم ٹو ڈائے کو ریلیز کرنے سے روک دیا

لاہور(ویب ڈیسک)کورونا وائرس کی وجہ سے اب فلم اندسٹری بھی متاثر ہو رہی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث بڑے بجٹ کے ساتھ بننے والی مشہور زمانہ ہولی وڈ فلم سیریز ‘جیمز بانڈ’ کی 25 ویں فلم ٹائم ٹو ڈائے کو ریلیز کرنے موخر کر دی گئی۔ہالی وڈ کی ایکشن فلم کو ریلیز صرف کورونا وائرس کی وجہ سے نہیں کیا گیا ہے۔ فاسٹ 9 کو اس سے قبل 19 اپریل 2019 میں ریلیز کرنے کا ارادہ کیا گیا تھا۔ رواں سال ریلیز ہونے والی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 9 کو اب اگلے سال 2 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔دوسری جانب ہالی وڈ اسٹوڈیو اپنی تھرلر ہارر فلم ‘اے کوائٹ پلیس 2’ کی ریلیز کورونا وائرس کے باعث منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔فلم ‘اے کوائٹ پلیس 2’ کے ہدایت کار نے بتایا ہے کہ یہ فلم 18 مارچ کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب اس فلم کو اس تاریخ پر ریلیزنہیں کیا جائے گا۔اس فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کی ہے جو تمام انسانوں کے خاتمے کے بعد اپنی بقائٓ کے لیے جدوجہد کررہی ہوتی ہے۔فلم میں بظاہر کوئی ایسی مخلوق دکھائی گئی تھی جو ہر زندہ شے کا شکار آوازوں پر کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ فلم میں بچ جانے والا خاندان مکمل خاموشی سے زندگی گزار رہا ہوتا ہے جبکہ اپنے تحفظ کے لیے ہر وقت خوفزدہ رہتا ہے۔ ’کورونا وائرس‘ کے پیش نظر چین میں فلموں کی نمائش منسوخ کرکے 70 ہزار سینما گھروں کو بند کردیا گیا تھا۔کورونا وائرس سے 70 ہزار سینما گھر بھی متاثراس وجہ سے فلم انڈسٹری کو 2 ارب امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریبا 3 کھرب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ کورونا وائرس دسمبر میں سب سے پہلے چین کے شہر ووہان میں پھیلنا شروع ہوا تھا اور اب تک 107 ممالک میں اس سے ایک لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 4251 ہلاک ہوچکے ہیں، مگر 65 ہزار سے زائد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں فلم انڈسٹری اور سینیما گھروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا وہی بہت سے موسیقاروں نے بھی اپنے میوزیکل شوز کو منسوخ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain