کراچی (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے ہوٹل، چائے خانے رات 9بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکم جاری کیا ہے کہ صوبے میں ریسٹورنٹس، چائے خانے اور ایسی دوکانیں رات 9بجے بند کردی جائیں گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ لوگ رات گئے تک سڑکوں پر پھر رہے ہیں اور ہوٹلنگ کررہے ہیں اس لیے رات 9بجے کے بعد انکو بند کردیا جائے گا تاہم ایشیائے خوردونوش کی دوکانیں، کریانہ سٹورز اور میڈیکل سٹورز کسی صورت بند نہیں کیے جائیں گے۔ وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیشِ نظر چائے خانے رات 9بجے بند کردیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے انٹرا سٹی بس اڈوں پر کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے مہم کا آغاز کردیا گیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے بتایاکہ کراچی، لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد، میرپورخاص، خیرپور، نوشہروفیروز سمیت تمام اضلاع میں کورونا سے بچاو¿ کے لیے مہم شروع کی گئی ہے۔ ڈرائیور، مسا فر اور کنڈیکٹروں کی حفاظت کیلئے آگاہی مہم شروع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ھاتھ دھونے کے طریقے اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جارہی ہے، شہریوں میں آگاہی کے متعلق پمفلٹ تقسیم کیے جارہے ہیں، شہریوں کو مفت ماسک تقسیم کے ساتھ سینیٹائیزر کا استعمال بتایا جارہا ہے۔ صوبے بھر کے سیکریٹری آر ٹی اے، پی ٹی اے، کراچی ٹرانسپور ٹ اتحاد کے ہمراہ بھی پمفلٹ ماسک تقسیم کررہے ہیں۔
