تازہ تر ین

کرونا ترقی پذیر ملک کی معیشتوں کو تباہ کر دےگا: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے کہا ہے کہ کرونا وائرس ترقی پذیر ملک کی معیشتوں کو تباہ کر دے گا، وقت ہے کہ کرونا کی وجہ سے ایران سے پابندیاں ہٹا دینی چاہییں۔ وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امیر ممالک غریب ممالک کے قرض معاف کرنے کیلئے تیار رہیں، اس اقدام سے کرونا سے نمٹنے کےلیے مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کرونا پھیلا تو معیشت بحال کرنے کو کوشش کو سنگین نقصان ہوگا، بڑے بحران سے نمٹنے کے لیے طبی سہولتیں ناکافی ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا افغان صدر کا بیان مایوس کن تھا، امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدے میں اپنا کردار ادا کیا، امریکا اور پاکستان اب امن کے ساتھی ہیں۔ بھارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کے لیے ڈراو¿نا خواب سچ ثابت ہوگیا، ایک ارب سے زیادہ آبادی اور ایٹمی پاور کا حامل ملک ایک شدت پسند سوچ والی جماعت کے قبضے میں آچکا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain