کراچی (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کورونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے ہسپتالوں کو 5 ارب قرضے دینے کا اعلان کردیا، تمام ہسپتالوں کو3 فیصد شرح سود پر قرضے دیے جائیں گے، ایک ہسپتال کو زیادہ سے زیادہ 20 کروڑ روپے قرضہ دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ سٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کیلئے شرح سود میں 0.75 فیصد کمی کردی ہے۔ شرح سود 13.25 فیصد سے کم ہو کر12.50 فیصد ہوگئی ہے۔ شرح نمو 3 فیصد رہے گی۔ سٹیٹ بینک نے کورونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے ہسپتالوں کو 5 ارب قرضے دینے کا اعلان کردیا۔ کورونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے ہسپتالوں کو3 فیصد شرح سود پر قرضے دیے جائیں گے۔ ایک ہسپتال کو زیادہ سے زیادہ 20 کروڑ روپے قرضہ دیا جائے گا۔ سٹیٹ بینک نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث پٹرولیم مصنوعات سستی ہوجائیں گی۔ کاروباری طبقات نے مانیٹری پالیسی کو مذاق قرار دے دیا۔ صدرکراچی چیمبر آف کامرس آغا شہاب نے کہا کہ مستقل سفارشات دی جا رہی ہیں کہ شرح سود سنگل ڈیجٹ پرلائیں۔ زمینی حقائق کے مطابق چلنا چاہیے۔ جو چیزیں کرنی چاہییں وہ ملک میں نہیں کی جا رہیں۔ صنعت کارعارف حبیب نے کہا کہ شرح سودمیں کمی بہت مایوس کن ہے۔ ایک فیصد شرح سود میں کمی سے حکومت کو300 ارب کی بچت ہوتی ہے۔
