راولپنڈی(صباح نیوز)پاکستان کی مسلح افواج نے تمام میڈیکل سہولتیں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وقف کردیں۔ اے ایف آئی پی راولپنڈی میں بھی سینٹرل ٹیسٹنگ لیب قائم کردی گئیں،آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے 13 مارچ کے فیصلوں کی روشنی میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ مسلح افواج نے تمام میڈیکل سہولتیں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وقف کردی ہیں۔ ملک بھرکے میں ملٹری اسپتال میں لیبارٹری قائم کردی گئی ہیں۔ اے ایف آئی پی راولپنڈی میں بھی سینٹرل ٹیسٹنگ لیب قائم کردی گئیں۔اس متعلق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ تمام کمانڈرسول انتظامیہ کی مدد کریں گے، پاکستانی عوام کا تحفظ اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق وبا پھوٹنے کے بعد مسلح افواج صوبائی اور وفاقی اداروں سے تعاون کر رہی ہیں۔
