تازہ تر ین

پابندی توڑ کر کھلنے والے 5 سکولوں کی رجسٹریشن معطل

کراچی (ویب ڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ نے پابندی کے باوجود کھلنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے 5 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کر دی۔حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات کے باوجود آج اور گزشتہ روز کئی علاقوں میں نجی اسکول کھولے گئے۔ رجسٹرار پرائیویٹ اسکول رفیعہ جاوید کے مطابق انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں اسکولوں کا دورہ کیا جن کے کھلنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ پاکستان بھر میں تعلیمی ادارے 5 اپریل، ایران اور افغان بارڈرز 14 روز کیلئے بند ہونگے۔ کراچی میں آج کھلنے والے تمام اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی۔ رجسٹرار کے مطابق حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے پانچ اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی ہے، ساتھ ہی سیکرٹری تعلیم کو ان اسکولوں کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ رفیعہ جاوید کا کہنا ہے کہ اب تک مختلف کارروائیوں میں سات اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کی جا چکی ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر سندھ سمیت دیگر صوبوں میں تعلیمی سرگرمیاں 5 اپریل تک معطل ہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3 ہو گئی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد ساڑھے 400 سے تجاوز کر چکی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain