تازہ تر ین

پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا ، وزارت خزانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت خزانہ کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا اطلاق آج رات سے کرنے کا فیصلہ، منگل کی رات 12 بجے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر کمی کر دی جائے گی، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 100 سے کم ہو جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اطلاق کیلئے یکم اپریل تک کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے کر دیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ تمام پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے کی کمی کی جائے گی۔ 15روپے کی ممکنہ کمی سے پٹرول کی نئی قیمت 96روپے60پیسے ہوجائےگی۔ ڈیزل کی قیمت 15روپے ممکنہ کمی کے بعد107روپے25پیسے پرآ جائے گی۔ مٹی کاتیل15 روپے ممکنہ سستاہونے کے بعد77روپے 45پیسے کاہوجائے گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کوارسال کر دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ سے پٹرول،ڈیزل،مٹی کےتیل کی قیمت15روپے کم کرنےکی منظوری دینےکی سفارش کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ،وزیراعظم سے منظوری کے بعدنئی قیمتیں فوری نافذ کر دی جائیں گی۔ اس سے قبل وزیراعظم نے منگل کے روز نے اعلان کیا کہ ہم نے مزدوروں کیلئے 200 ارب روپیہ رکھا ہے۔ دوسرا ایکسپورٹ اور انڈسٹری جو سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں، ان کو فوری طور پر 100ارب کے فنڈز دیں گے۔ سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری اور زراعت کیلئے 100ارب رکھا ہے، ان کو کم شرح سود پر قرضے بھی دیں گے۔ چوتھا سب سے مشکل حالات میں خاندانوں کیلئے 150 ارب رکھ رہے ہیں، ہرخاندان کو4 ماہ تک ماہانہ 3 ہزار روپے دیے جائیں گے، صوبے بھی مدد کریں۔ یہ فیصلہ بھی کیا کہ پناہ گاہوں کا مزید دائرہ کار بڑھا دیں گے، تاکہ بیروزگار لوگ وہاں آسکیں۔ یوٹیلٹی اسٹورز کو مزید 50 ارب دیا ہے۔ گندم خریداری کیلئے280 ارب روپیہ رکھا ہے، اب گندم کی کٹائی بھی شروع ہوگئی ہے۔ اسی طرح پٹرول اور ڈیزل مصنوعات پر15روپے فی لیٹر کم کررہے ہیں۔ 300 یونٹ تک گیس اوربجلی کے بل 3 ماہ تک قسطوں میں لیے جائیں گے۔ 100ارب روپیہ ایمرجنسی حالات کیلئے رکھا ہے۔ این ڈی ایم اے کیلئے 50 ارب روہے رکھا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain