تازہ تر ین

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گی: حفیظ شیخ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ 1.2 کھرب روپے مختلف شعبوں میں ریلیف پیکیج کے تحت خرچ کئے جائیں گے جس کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے مسائل کا خاتمہ ہے۔ آئندہ چار ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویڑن محمد حماد اظہر، وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل و صنعت رزاق داﺅد، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر اور وزارت خزانہ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 1.25 کھرب روپے کے ریلیف پیکیج سے 200 ارب روپے دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ کے ریلیف پر خرچ کئے جائیں گے اور ہر ایک کو ماہانہ 3 ہزار روپے تاجر برادری اور صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیکیج میں صنعت اور برآمد کنندگان کیلئے 100 ارب بھی شامل ہیں، یہ رقم ان کے مالی مسائل کے خاتمہ کیلئے ان کو ریفنڈ کی ادائیگی اور پرنسپل رقم پر سود کی وصولی کی چھوٹ کی مد میں دی جائے گی۔ زراعت اور ایس ایم ای شعبہ کیلئے 100 ارب روپے ہوں گے جو قرضوں، رعائتی قرضوں سمیت کریڈٹ سبسڈی کیلئے ہوں گے۔ کھاد کی صنعت کو مراعات سے کھاد کی قیمت کم ہونے سے کاشتکار کو فائدہ ہو گا۔ مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 1450 ارب روپے 12 ملین زیادہ متاثر ہونے والے افراد کو تین ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔ حکومت پہلے ہی 5 ملین افراد کو مالی معاونت فراہم کر رہی ہے جبکہ مزید 7 ملین کو شامل کیا جائے گا تاکہ غریب طبقات کو کورونا وائرس کے اثرات سے ریلہف فراہم کیا جا سکے۔ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت انتہاءکم آمدنی والوں کی فوری مدد کے لئے پناہ گاہوں کا دائرہ کار بھی بڑھا رہی ہے۔ 50 ارب روپے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو دیئے جائیں گے تاکہ آٹے، دالوں، چینی اور گھی سمیت پانچ بنیادی اشیاءخوردنی سستے نرخ پر فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت 8.2 ملین ٹن گندم کی خریداری پر 280 ارب روپے خرچ کر رہی ہے جس سے حالیہ سیزن میں افراط زر کو کم کیا جا سکے گا۔ مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمت میں کمی بھی ریلیف پیکیج کا حصہ ہے اور پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے۔ آئندہ چار ماہ میں اس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہو گا ان میں مزید کمی ہو گی۔ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ 300 یونٹس بجلی اور دو ہزار روپے تک کی گیس استعمال کرنے والوں کیلئے 36 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ اسی طرح خوراک اور صحت کی مصنوعات پر ٹیکس مراعات کیلئے 15 ارب روپے اور 100 ارب روپے توانائی فنڈ اور این ڈی ایم اے کو 25 ارب روپے فراہم کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرم (پی ایس ڈی پی) کے اخراجات میں اضافہ کیا جائے گا جس سے مجموعی معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ ملکی معیشت درست راستے پر آگے بڑھ رہی ہے۔ برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور جاری کھاتوں کا خسارہ 20 ارب ڈالر سے 3 ارب ڈالر تک کم ہوا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain