تازہ تر ین

اولمپکس کو بھی کورونا نے جکڑ لیا، آئندہ سال تک ملتوی

کراچی(ویب ڈیسک) اولمپکس کو بھی کورونا نے جکڑلیا،وائرس کی تباہ کاریوں کے سبب گیمز کو آئندہ سال تک ملتوی کر دیا گیا،اس کا اعلان منگل کو آئی او سی چیف تھامس باخ کی جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے سے ٹیلی کانفرنس کے بعد کیاگیا، اپنے بیان میں آئی او سی ترجمان نے کہاکہ مقابلوں کو اگلے سال 2021 کے سمرسیزن میں منعقد کرایا جا سکتا ہے تاہم اس کا عنوان ’اولمپکس اور پیرالمپکس ٹوکیو 2020‘ ہی برقرار رکھا جائے گا،اولمپک شعلہ بدستور جاپان میں رہے گا۔کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے موجودہ پروگرام کے تحت ان مقابلوں کا انعقاد موزوں نہیں ہے، اس سے قبل آئی او سی پر گیمز کوملتوی کیے جانے کے لیے شدید دباو تھا، اب دنیا بھر میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ٹوکیو اولمپکس گیمز کو ملتوی کرنے کا مشکل فیصلہ کرنا پڑگیا، جدید اولمپکس کی 124 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب اولمپکس گیمز کو موخر یا ملتوی کیا گیا، حتمی فیصلے سے قبل آئی او سی اور جاپانی حکومت ایک ماہ سے باہمی مشاورت جاری رکھے ہوئے تھے،انٹرنیشنل اولمپکس اور ٹوکیو آرگنائزنگ کمیٹی کے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیاکہ موجودہ بحرانی صورتحال میں ٹوکیو اولمپکس گیمز کو ری شیڈول کیا جائے گا تاہم اسے 2021 کے موسم گرما سے زیادہ تاخیر کا شکار نہیں کیا جائے گا۔اولمپک گیمز اور انٹرنیشنل کمیونٹی سمیت تمام ایتھلیٹس کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانا ہمارا مقصد ہے، اولمپک ٹارچ جاپان کے پاس ہی رہے گی اور گیمز کا عنوان اولمپکس اور پیرالمپکس ٹوکیو 2020 ہی برقرار رکھا جائے گا۔گذشتہ روز آئی او سی بورڈ کے سابق ممبر ڈک پاونڈ نے کہا تھاکہ سوئٹزرلینڈ میں قائم عالمی باڈی اولمپکس گیمز کو ایک برس کے لیے موخر کرنے کی تجویز پیش کرچکی ہے، منگل کی صبح کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی اور موذی وبا سے اب تک 16 ہزار 500 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain