تازہ تر ین

حکومت کا کورونا وائرس کے باعث گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، گیس صارفین پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے گا، وبائی حالات میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اجلاس میں گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گیس کے شعبے میں اصلاحات لائی جائیں گی۔ تاکہ عوام کو گیس کی مد میں ریلیف دیا جاسکے اور گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ صنعتی شعبے کو ایل این جی سمیت دیگر ذرائع سے گیس فراہم کی جائیگی۔ گیس کمپنیاں صارفین کوسہولتوں کی فراہمی کے لئے مراکز قائم کریں گی۔ اسی طرح وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے اعلان کیا کہ عوام کو 3 ماہ کے بجلی اور گیس کے بل 9 ماہ کے دوران اقساط کی صورت میں ادا کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا ہے کہ جن لوگوں کا گیس کا بل 2 ہزار روپے سے کم اور بجلی کا استعمال 300 یونٹ سے کم ہوگا، انہیں مارچ، اپریل اور مئی کے بل 9 ماہ کے عرصے کے دوران ادا کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ فیصلہ وزیراعظم کی صدارت معاشی ٹیم کے اجلاس کے دوران کیا گیا تھا۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ عوام کیلئے معاشی پیکیج کا کل حجم سوا کھرب روپے ہے، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو مالی امداد دی جائے گی، مستحق خاندانوں کو چار ماہ تک تین ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے، کھاد کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی، کسانوں سے 280 ارب روپے مالیت کی 82 لاکھ ٹن گندم خریدی جائے گی۔ کورونا وائرس سے پہلے ہماری معیشت خاصی مستحکم ہو رہی تھی، وباءکے باعث دنیا بھر کی طرح پاکستانی معیشت پر بھی برے اثرات مرتب ہوں گے، آنے والے چند ماہ ہماری برآمدات اور بیرون ملک ترسیلات میں کمی آئے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain