تازہ تر ین

یوں ہی بے سبب نہ پھرا کرو، کوئی شام گھر پر بھی رہا کرو، نعمان اعجاز کا عوام کو پیغام

کراچی(ویب ڈیسک) اداکار نعمان اعجاز نے کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے بجائے گھروں سے بلا ضرورت باہر گھومنے والوں کو شاعرانہ انداز میں جواب دیا ہے۔اداکار نعمان اعجاز نے انسٹام گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کورونا وائرس سے بچاو کے پیش نظر حکومت کی جانب سے گھروں پر رہنے کی ہدایت پر عمل نہ کرنے والوں کو اپنی شاعری میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یوں ہی بے سبب نہ پھرا کرو، کوئی شام گھر پر بھی رہا کرو وہ غزل کی سچی کتاب ہے اسے چپکے چپکے پڑھا کرو کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا جب گلے ملو گے تپاک سے یہ نئے مزاج کا شہر ہے ، ذرا فاصلے سے ملا کرو نعمان اعجاز نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اگرآج ہم اپنا دماغ استعمال کرتے ہوئے یہ سمجھتے کہ موقع کی نزاکت کیا ہے تو آج سڑکوں پر ہماری پولیس اور فوج کھڑی نہ ہوتی، لیکن افسوس کی بات ہے کہ فوج اور پولیس کے موجود ہونے کے باوجود بھی ہم سمجھنے کی کوشش نہیں کر رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain