تازہ تر ین

پاکستان میں کرونا سے مزید 3 جاں بحق، تعداد 27 ہوگئی 58 مکمل صحت یاب مریض 1925

اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور (نمائندگان خبریں)کرونا وائرس کے باعث سندھ میں 2 اور خیبر پختونخوا میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی ہے ، نئے کیسز کی تصدیق کے بعد مجموعی کیسز 1925 تک جاپہنچے ہیں۔صوبہ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر پیچوہو نے کراچی میں مہلک وائرس سے دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 74 اور 70 سالہ شہری کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 74 سالہ شہری دمے اور شوگر کا مریض تھا جبکہ ان کا 26 مارچ کو ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا تھا اور دوران علاج چل بسے ہیں۔ شہر میں دوسری ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کا 70 سالہ رہائشی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگیا۔ان کا کہنا تھاکہ مریض مختلف بیماریوں میں مبتلا تھا جن میں انتقال کے بعد ٹیسٹ رپورٹ میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ہونے والی ہلاکتوں کے بعد سندھ میں مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے اور اب تک صوبے میں ہونے والی تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں۔ملک میں کورونا وائرس سے تیسرے شخص کا انتقال خیبرپختونخوا میں ہوا جس کی تصدیق صوبائی حکومت کے فوکل پرسن نے کی۔فوکل پرسن کے مطابق ایک ہفتے قبل انتقال کر جانے والے شخص کی رپورٹ گزشتہ روز موصول ہوئی جس میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔اس ہلاکت کے بعد مہلک وائرس خیبرپختونخوا میں اب تک 6 زندگیاں نگل چکا ہے ، ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 تک جاپہنچی ہے۔ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتو ں میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 9 ہلاکتیں ہوچکی ہیں ، سندھ میں 8 اور خیبرپختونخوا میں 6 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔پاکستان میں منگل کو اب تک کورونا وائرس کے مزید 109 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے سندھ میں 61، گلگت بلتستان میں 20، بلوچستان میں 10، پنجاب میں 7، خیبرپختونخوا میں 4 اور اسلام آباد میں مزید 7 کیسز سامنے آئے ہیں۔نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 1872 تک جاپہنچی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔صوبہ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر پیچوہو نے کراچی میں مہلک وائرس سے 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 74 اور 70 سالہ شہری کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔اس کے علاوہ صوبائی محکمہ صحت کی سمری کے مطابق سندھ میں منگل کورونا وائرس کے نئے تمام 61 کیسز لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں جن میں سے کراچی کے 45 اور جام شورو کے 2 کیسز ہیں جبکہ حیدرآباد میں تبلیغی جماعت کے مزید 14 افراد میں کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں نئے کیسز کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 294 اور حیدرآباد میں 57 ہوگئی ہے ، دادو میں ایک، جیکب آباد میں ایک اور جامشورو میں 2 کیسز ہیں اس کے علاوہ سکھر میں موجود زائرین میں 265 اور لاڑکانہ میں 7 زائرین کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔پیر کے روز سندھ میں کورونا سے تین ہلاکتیں ہوئیں جو کراچی سے رپورٹ ہوئیں تھیں۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق کراچی کے رہائشی 66، 63 اور 52 سالہ مریضوں میں چند روز قبل مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد وہ زیر علاج تھے تاہم تینوں مریض انتقال کرگئے۔صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے صوبے میں کورونا وائرس کے 658 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔محکمہ صحت نے بتایا کہ لاہور میں 130، گجرات 62، جہلم 28، راولپنڈی 44، ننکانہ 13، گوجرانوالہ 11، فیصل آباد 9، حافظ آباد اور ڈی جی خان 5، منڈی بہاوالدین 4، رحیم یار خان اور میانوالی 3 جب کہ ملتان، وہاڑی اور سرگودھا میں 2،2 کیس ہیں اس کے علاوہ نارووال، اٹک، خوشاب، بہاولپور، بہاول نگر ،قصور اور لیہ میں ایک ایک کیسز ہیں۔گزشتہ روز پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی۔ پنجاب میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں میں سے لاہور میں4، راولپنڈی 3 جب کہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس کے مزید 4 کیس سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کئے گئے ہیں جبکہ ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔کراچی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں کرونا کے مزید 61 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے متثرہ افراد کی تعداد 627 ہو گئی ہے۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق سندھ میں 61 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 627 ہو گئی ہے، وائرس سے 7 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ 41 مریض بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گلگت بلتستان سے پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے کارکن ملک اشدر کرونا کے باعث انتقال کر گئے۔ سیالکوٹ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے اائے ہوئے افراد کو خاندانوں سمیت 28 دنوں کے لئے گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔حیدرآباد میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 94 ہو گئی، 90 کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔ پارا چنار میں دو مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، کرونا کا شکار ہونے والوں میں 22 سالہ خاتون اور 21 سالہ نوجوان شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لئے صوبے کے تمام ہسپتالوں میں او پی ڈیز بند کر دی گئی ہیں۔ بلوچستان حکومت میں شامل ایک صوبائی وزیر کے بیٹے میں کرونا وائرسکی تصدیق ہونے کے بعد اسے گھر میں آئسولیشن میں منتقل کر دیا گیا۔ ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر شاہ فہد نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں کرونا وائرس کے مشتبہ32 افراد میں سے دو افراد کا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا ہے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت اور فورسز نے ضلع بھر میں مزید اقدامات اٹھانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ پنجاب میں کرونا کا علاج معالجہ کرنے والے بھی اس سے محفوظ نہ رہے، چلڈرن ہسپتال کی سٹاف نرس علاج کرتے ہوئے خود کرونا وائرس کا شکار ہو گئی۔ یونیورسٹی ااف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالا شاہ کاکو کیمپس میں قائم قرنطینہ سنٹر منتقل کیا جانے والا کرونا وائرس کا مشتبہ مریض ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تبلیغی جماعت کے 600 سے زائد افراد کو اتوار کی رات رائیونڈ لاہور سے یو ای ٹی کالا شاہ کاکو کیمپس میں قائم قرنطینہ سنٹر منتقل کیا گیا تھا۔ پنجاب میں کرونا وائرس کے 658 کنفرم مریض ہیں اموات کی تعداد 9 ہو گئی ہے، 5 مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوئے، ڈی جی خان سے 207 زائرین، ملتان سے 89 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین میں 27 اور فیصل آباد کورنٹین میں 5 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔پاکستان میں کرونا کے مزید 57 مریض مکمل صحت یاب ہو گئے، ملک بھر میں وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 58 ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain