تازہ تر ین

امریکہ اٹلی کے بعد سپین ایک لاکھ کرونا مریضوں والا تیسرا ملک بن گیا

بیجنگ ‘واشنگٹن‘لندن (نیٹ نیوز) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے نو لاکھ سے زائد اور ہلاکتیں 50ہزار کے قریب پہنچ گئیں ،اٹلی کے بعد اسپین 10ہزار سے زائد ہلاکتوں کے ساتھ زیادہ اموات والا دوسرا ملک بن گیا ،امریکہ 5ہزار سے زائد ہلاکتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ،امر یکی صدر نے کرونا مریضوں کی تعداد بڑھنے کے باوجود گھروں میں رہنے کا قومی حکم جاری نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ،فجی نے کرونا وائرس کے مزید 2مریضوں کی تصدیق کے بعد دارالحکومت میں لاک ڈاﺅن کردیا ،افغانستان میں 43نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد239ہوگئی ،بیلاروس نے چین کی جانب سے فوری ٹیسٹ کرنے کا سامان حاصل کرلیا۔جونز ہوپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کرونا وائرس کے 2لاکھ10ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ کئی گھنٹے سے پہلے امریکہ ایسا پہلا ملک بن گیا جہاں2لاکھ سے زائد مریض سامنے آئے ہیں۔ اس بیماری کے ہاتھوں 24 گھنٹوں میں 884 اموات کے اضافے کے بعد گزشتہ روز ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5ہزار سے بڑھ گئی ۔یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس اور انجینئرنگ کی جاری کردہ اپ ڈیٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ میں بدھ کی رات تک مجموعی طورپر2 لاکھ 15 ہزار417 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتھ 5ہزار 116 اموات رپورٹ ہو ئی ہیں۔جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس اینڈ انجینئرنگ نے 0500 جی ایم ٹی 2 اپریل کو کرونا وائرس سے بری طرح متاثرہ ملکوں میں عالمی مصدقہ کیسز کی تازہ ترین اپ ڈیٹس جا ری کی ہیں جس کے مطا بق دنیا بھر میں مصدقہ کیسز کی تعداد 9لاکھ37ہزار 170۔امریکہ میں 2 لاکھ 16 ہزار 721،اٹلی میں1لاکھ 10 ہزار 574،سپین میں 1 لاکھ 4ہزار118،جرمنی میں 77ہزار 981اور فرانس میں 57ہزار763 ہو گئی۔ اسی طر ح ایران میں مصد قہ مر یضو ں کی تعداد 47ہزار593،برطانیہ میں 29 ہزار865، سوئٹرزلینڈ میں17ہزار768،ترکی میں 15 ہزار679اور چین میں 82ہزار394ہو گئی ہے۔ اسپین امریکا اور اٹلی کے بعد دنیا کا تیسرا ملک بن گیا ہے جہاں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔ اس وائرس کے باعث دنیا بھر میں پونے 9 لاکھ انسان بیمار اور ساڑھے 43ہزار ہلاک ہو چکے ہیں۔ایران میں وزارت صحت کے ایک ذمے دار نے بتایا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے سبب مرنے والوں کی تعداد 3036 ہو چکی ہے۔ اب تک اس مہلک وائرس کے مجموعی طور پر 47593 کیس سامنے آ چکے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain