تازہ تر ین

عوام کو راشن اور کھانے کی فکر ہے : نادیہ حسن

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کی کورونا اسپیشل ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے معروف عالم دین مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ قرآن حکیم نے ہمیں ضابطہ بتایا ہے کہ ایک انسان کی زندگی پوری انسانی کی حیات ہے، ایک آدمی کا دنیا سے جانا انسانی زندگی کے حوالے سے بہت بڑا نقصان ہے۔ قرآن میں حکم ہے کہ اس چیز کے نذدیک نہ جاﺅ جو تمہارے لیے آزمائش، پریشانی یا ہلاکت کا ذریعہ بنے۔ نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ متعدی مرض، وائرس سے ایسے دور رہیں جیسے’ اسد‘ شیر جیسے موذی ، خوفناک اور مہلک جانور سے دور رہا جاتا ہے۔ سیدنا فاروق اعظم عمر فاروق نے اپنے دور میں ملک شام ، مصر اور دیگر ممالک سے فوجی جتھے اور لشکر واپس بلوائے اور تاریخی جملہ کہاکہ سب لوگ اپنے گھروں اور مدینہ طیبہ کی جانب واپس جاﺅ۔ جب تک طاعون ’موذی مرض‘کا خاتمہ نہیں ہو جاتا ، اس وقت تک عمر رضی اللہ عنہ جہاد فی سبیل اللہ کوموخر کر رہا ہے ، یہی اللہ کی تقدیرکا فیصلہ ہے۔پھر فرمایا طاعون ’وبائ‘کا آنااللہ کی تقدیرہے ، محفوظ رہ جانا اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بھی اللہ کی تقدیر کا فیصلہ ہے۔ ہمیں اپنی حکومت اور ماہرین طب پر مکمل اعتماد ہے، مفتی عبدالقوی ، مفتی منیب اور مفتی تقی عثمانی کی بجائے پوری امت مسلمہ اور اہلیان پاکستان ماہرین طب و فن کی طرف دیکھیں ، وہ جو رہنمائی کریں اس پر عمل کریں۔نبی کریم ﷺ نے فرمایاکہ ”جب خوف، بیماری اور موسلہ دھار بار ش ہو تو گھر میں نماز پڑھنے پر اللہ تعالیٰ نماز باجماعت کا ثواب عطا فرمائیں گے“۔کورونا وائرس کی صورتحال میں خوف اور بیماری دونوں موجود ہیں۔ حکومت اگر اجازت دے گی تو ہی ہم مسجد میں جائیں گے اور نماز باجماعت کی امامت کریں گے اور اجازت نہ ملی تو نماز ظہر گھر پر پڑھیں گے۔ نماز باجماعت کی اجازت اس فتویٰ کی روشنی میں ہوگی جو شیخ الاظہر نے دیا اور جو ہمارے آئمہ حرمین کا رویہ تھا۔ سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے کہاہے کہ کورونا سے دنیا بھر میں خطرناک صورتحال ہے اگر کوئی اسے غیر سنجیدہ لے رہا ہے تو اسے ہو ش کے ناخن لینے چاہئیں۔ ہر شخص حکومت کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ پی ایس ایل کے میچز فوری طورپر ختم کیے گئے اور کوئی ٹورنامنٹ بھی نہیں کیا جارہا جسکی وجہ کورونا تھا ، کرکٹ بورڈ انہی ہدایات پر عمل کر رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس کافی بجٹ اور پیسے ہیں جس سے حکومت کی مدد ہو سکتی ہے۔ ہمارے ہمسایہ ملک میں کرکٹ بورڈ کی جانب سے بڑی بڑی رقمیں کرکٹ بورڈ کو پیش کی گئی ہیں مگر پاکستان میں ایسا کچھ نہیں۔ پاکستانی اداروں کو بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے تاکہ غریب عوام کی مدد ہو سکے۔ ٹی وی اداکار فیصل قریشی نے کہاہے کہ کورونا کے خلاف حکومت سمیت تمام ادارے اور عوام اپنی اپنی جگہ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں مگر بہت ساری افواہیں سننے میں آرہی ہیں کہ غرباءتک راشن نہیں پہنچ رہا، امداد نہیں ہورہی۔ امدادی کاموں میں دو نمبری کرنے والے بہت کم لوگ ہیں مگر بہت بڑی تعداد میں لوگ امداد کرر ہے ہیں۔ حکومت اور لوکل سطح پر غریب عوام کا ڈیٹا اکٹھا کر کے انہیں امداد کی فراہمی یقینی بنانا ہوگا یہ کام بطور قوم سب پاکستانیوں کا ہے۔ کورونا نے دنیا کی ہر چیز کو بند کر دیا ہے، کورونا سے نجات کے لیے بہت ضروری ہے کہ احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں اور گھروں میں رہا جائے۔ اس وقت میں بہکانے والے دوست نہیں دشمن ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے خلاف ڈاکٹرز، رینجرز، آرمی ، پولیس، نرسز اور ہیلتھ ورکرز ہماری جان بچانے کے لیے موجود ہیں، لوگ ان سے بدتمیزی نہ کریں ۔ کیسے ممکن ہے کہ پوری دنیا چار چیزیں بیچنے کے لیے بند کر دی گئی ہے ، عوام عقل سے کام لیںاور کورونا کے خطرے کو سمجھیں۔ ماہر علم نجوم سعدیہ ارشد کا کہنا تھا کہ 26دسمبر کو بننے والی ستاروں کی پوزیشن وہی ہے جو آج سے 18سال پہلے بنی اور نائن الیون ہوا۔ وباءکا تعلق راہو اور کیتو سے ہوتا ہے جسے ستاروں کی پوزیشن متعین کرتی ہے۔ ستاروں کے مطابق 15اپریل کو سورج ، ایریز میں جائے گاتو کورونا سے پھیلنے والے اضطراب میں کمی آئے گی۔ پاکستان میں کوروناکا خطرہ 24اپریل تک بہت کم ہو جائے گامگر ہمیں اس وباءکو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔ ہر پاکستانی شہری کی ذمہ داری ہے کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور آئسولیشن میں جاکر معاشرے میں ایکدوسرے کی مدد کریں۔ ذخیرہ اندوزی اور خود ساختہ مہنگائی بہت دکھ کی بات ہے ، اس مافیا کو شرم آنی چاہئے۔ مشکل کی اس گھڑی میں توبہ استغفار کیساتھ دل آزاری کی معافیاں ان لوگوں سے مانگی جائیں جن کا دل توڑا گیا ہے۔ 10روپے کا ماسک 3سو میں بیچ کر توبہ کرنے والوں کی توبہ کا کیا فائدہ، ہمیں اپنے نفس کو انصاف پر راضی کرنا ہے۔ دنیا میں بہت بڑی تبدیلیاں آئیں گی مگر ہمیں بہتری کے لیے دعا کرتے رہنا چاہئے۔ معروف عالم دین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ کورونا کی نجات کا ایک ہی ذریعہ اللہ تعالی ٰ کے سامنے سجدہ ریزی ، توبہ و استغفار ہے۔ ان حالات میں ذخیرہ اندوز، مہنگائی کرنے والے لوگ گناہ کبیرہ کیساتھ اپنے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔ اللہ کائنات کا خالق و مالک ہے اسی سے اس وباءسے چھٹکارہ کی دعا مانگنی چاہئے۔ ساری دنیا اس وباﺅ کے سامنے بے بس ہوگئی ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے جو اعلانات کیے وہ بہترین ہیں، پوری قوم انکے ساتھ ہیں، عوام کو حاکم کی ہر بات ماننی چاہئے۔ نماز جمعہ اور دیگر نمازوں کا اہتمام گھروں میں کیا جائے اور لوگ کر رہے ہیں، مجمعے ہوں گے تو کورونا زیادہ پھیلے گا۔ پاکستان لا الہ الا اللہ کے نام پر بنا ہے یہاں اللہ کی مدد بھی ہے اور رات کو رونے والے بھی موجود ہیں۔ عوام صبر سے کچھ دن گھروں میں گزاریں اور بالکل خوف کا شکار نہ ہوں۔ والدین بچوں کیساتھ معمولات بنائیں ، قرآن پاک کی تفسیرکی طرف آئیں۔ اللہ تعالیٰ اس وباءسے جلد نجات دیں گے۔ ماڈل نادیہ حسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کورونا وائرس کو بالکل سنجیدہ نہیں لے رہی جو سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ عوام اپنے عمل کی خود ذمہ دار نہیں ہوگی تو کورونا پھیلتا رہے گا۔ موجودہ صورتحال میں عوام بنیادی ضرورتوں ، کھانے اور راشن کی فکر میں ہے ، وہ بھی باہر نکل کر روزگار ڈھونڈے بغیر نہیں رہ سکتے، جوسوالیہ نشان ہے۔ عوام اپنا نظام انہظام بہتر بنانے کے لیے کینو اور تازہ سبزیاں باقاعدگی سے کھائیںاور اگر افورڈ کر سکتے ہیں تو وٹامن سی سپلیمنٹ کا استعمال کریںمگر جو لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے انکی ضرور مددکریں۔ موجودہ صورتحال میں دکھاوا نہ کیا جائے بلکہ خاموشی سے مدد کی جائے۔ کوئی اندھا نہیں، سوشل میڈیا پر سب دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ لوگ کیسے گھروں سے باہر نکلے ہوئے ہیں اور مدد اور روزگار کی تلاش میں ہیں، درد دل میں ہونا چاہئے لوگ اپنی استطاعت کے مطابق ایکدوسرے کی مدد کریں۔ ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبا ل نے کہا ہے کہ چینل فائیو و خبریں کو اپنے پلیٹ فارم سے کورونا آگاہی مہم چلانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کرکٹرز بھی اپنے طورپر موجودہ صورتحال میں آگاہی کے لیے اپنا کردار اداکر رہی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا کی سنجیدگی کا احساس وقت گزرنے کے بعد ہوااور یکدم دنیا لاک ڈاﺅن میں چلی گئی۔ ہماری حکومت کو عوام کا درد سمجھتے ہوئے کورونا سے احتیاط اور امداد دونوں کرنی چاہئے۔ سوشل میڈیا عوام کو سمجھانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ اگر لوگ نہیں سمجھیں گے تو سختی کرنی پڑے گی۔ سوشل میڈیا پر افواہیں اور غلط خبریں پھیلانے والے باز رہیں ، لوگوں کا نقصان نہ کریں۔ ہماری فوج ، پولیس، ڈاکٹرز فرنٹ لائن ہیں ، انکی مدد کریں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain