Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • خبرکے حوالے رابطہ کیا گیا، لیکن افسران محکمہ نے موقف دینے سے گریز کیا
    • لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، سرکاری نرخ476 روپے فی کلو برقرار، انڈے مہنگے
    • میٹرو بس میں وارداتیں کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار
    • خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا امکان؟ آئینی طریقہ کار سامنے آگیا
    • دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک بچہ نظر کی کمزوری کا شکار :تحقیق
    • ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کے جعلی چیک کیس کے ملزم کی ضمانت خارج
    • چین: پسند کی شادی پر ناراض باپ اچانک شادی ہال پہنچ گیا، بیٹی رو پڑی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وفاقی،پنجاب کابینہ میں مزید تبدیلی کا عندیہ، کام کرنے والے ہی رہیں گے عمران خان

    By Daily Khabrainاپریل 8, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Prime Minister Imran Khan chairs meeting of the Federal Cabinet in Islamabad on April 7, 2020
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)کابینہ اراکین نے کہاہے کہ لاک ڈاﺅ ن کا فائدہ ہورہاہے ، عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کےلئے موثر مہم چلانا ہوگی جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خود ریلیف اقدامات کی نگرانی کر رہا ہوں،غریب اور دیہاڑی دار طبقے کو سہولیات دینے میںکوئی رکاوٹ برداشت نہیں ہوگی،صوبوں کے ساتھ تعاون بڑھایا جائے،ضروری صنعتوں کو کھولنے سے لوگوں کا روزگار بحال ہوگا،کابینہ میں وہی رہے گا جو کارکردگی دکھائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ میں خود ریلیف اقدامات کی نگرانی کر رہا ہوں،غریب اور دیہاڑی دار طبقے کو سہولیات دینے میںکوئی رکاوٹ برداشت نہیں ہوگی۔ گھر گھر راشن پہنچانے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ صوبوں کے ساتھ تعاون بڑھایا جائے،ضروری صنعتوں کو کھولنے سے لوگوں کا روزگار بحال ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں چینی اور اٹا بحران کی انکوائری رپورٹ پر بحث ہوئی ، بعض وزراءنے رائے دی کہ جب انکوائری کمیٹی کو کمیشن میں تبدیل کردیا گیا تو کمیشن کی رپورٹ کا انتظار کیا جاتا۔وزیراعظم نے جواب دیاکہ میری ہدایت پر انکوائری کمیٹی کی رپورٹس جاری کی گئیں،عوام سے رپورٹس پبلک کرنے کا وعدہ پورا کردیا۔عمران خان نے کہاکہ 25 اپریل کو کمیشن۔کی رپورٹ سامنے آنے پر سخت ایکشن لوں گا،جو بھی ملوث ہوا سخت سزا دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اور پنجاب کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا۔وزیراعظم نے کہاکہ آٹا چینی بحران کے زمہ داروں کا تعین کمیشن کرے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کابینہ ہو یا میری انتظامی ٹیم ،بہتری کےلئے پر قدم اٹھایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں وہی رہے گا جو کارکردگی دکھائے گا۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں ردوبدل کے اقدام پر اکثریت نے وزیراعظم کو سراہا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ شروع دن سے کہہ رہا ہوں کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،گڈ گورننس اور شفافیت کو یقینی تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کچھی کینال منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات نیب کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک بارپھر واضح کیا ہے کہ آٹا چینی بحران میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اور پنجاب کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا عندیہ دےدیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا، اس موقع پر کچھی کینال منصوبے کی تحقیقات قومی احتساب بیورو (نیب) کے سپرد کرنے کی منظوری دی گئی۔وزیراعظم نے دوران اجلاس کہا کہ چینی بحران کے ذمے داروں کا تعین کمیشن کرے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ کابینہ ہو یا میری انتظامی ٹیم، بہتری کے لیے ہر قدم اٹھایا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ ذمے داروں کو سخت سزا دینے کا عوام سے وعدہ کررکھا ہے۔یاد رہے کہ ہفتہ 4 اپریل کو ایف آئی اے کی چینی پر رپورٹ منظر عام پر آئی، وزیراعظم نے اتوار کو 25 اپریل کو کارروائی کرنے کا اعلان کیا۔گزشتہ روز( پیر) کو وزیراعظم نے جہانگیر ترین کو ان کے عہدے سے برطرف کیا اور ساتھ ہی وفاقی کابینہ میں شامل ارکان کے عہدے بھی تبدیل کردیئے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      تازہ ترین

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.