تازہ تر ین

خبریں رضاکار نے دوسرے روز بھی لاہور کے مختلف علاقوں میں مفت کھانا تقسیم کیا

لاہور (رپورٹنگ ٹیم) خبریں گروپ کی جانب سے دیہاڑی دار مزدوروں اور محنت کشوں کو مفت کھانا فراہم کرنے کا عزم ”جہاں غریب وہاں خبریں “ ایک حقیقت بن گیا، خبریں گروپ کی طرف سے عدنان شاہد فاو¿نڈیشن کے تحت قائم کردہ خبریں رضاکار ٹیم نے پہلے مرحلے کے دوران صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی غریب محنت کشوں اور دیہاڑی دار مزدوروں میں مفت کھانا تقسیم کیا، رضاکار ٹیم شہر کے مختلف چوکوں اور چوراہوں پر پہنچی جہاں سڑک کے فٹ پاتھوں پر بیٹھے دیہاڑی دار مزدور امداد کے لئے منتظر دکھائی دیئے، مزدوروں اور دیہاڑی داروں میں کھانا تقسیم کرتے وقت کئی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے‘ چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ فٹ پاتھوں بیٹھے غریب مزدوروں نے خبریں رضا کار ٹیم سے کھانا وصول کیا اور خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد، ایڈیٹر امتنان شاہد اور ٹیم کے لئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نہ پہنچ سکی خبریں گروپ والے پہنچ گئے ، اللہ پاک ان کے رزق میں اضافہ کرے ۔خبریں رضاکار ٹیم جہاں جہاں بھی پہنچی وہاں پر رکشہُ ، چنگ چی اور موٹر سائیکل سواروں جن میں خواتین بھی شامل تھیں سب نے کھانا وصول کیا‘ زیادہ خواتین نے اپنے بچوں کے لئے بھی کھانا وصول کیا ،ایسے مناظر دیکھ کر یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں کیا جانے والا ”لاک ڈاو¿ن “دیہاڑی دار مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر گیا ۔خبریں رضا کار ٹیم دوسرے روز جب مغلپورہ لال پل پہنچی تو فٹ پاتھ اور پارکوں میں بیٹھے دیہاڑی دار مزدور ، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی ۔ٹیم کی منت سماجت کے بعد تمام لوگ لائن میں بیٹھ گئے ، رضا کار ٹیم کی پوری کوشش رہی کہ کوئی شخص خالی ہاتھ نہ جا سکے ۔غازی آباد مین سڑک پر خبریں رضاکار ٹیم کو دیکھتے ہوئے جہاں دیہاڑی دار مزدور طبقہ اس کھانے سے مستفید ہوئے وہاں محنت کش طبقہ جو چنگ چی، رکشہ اور موٹر سائیکل سواروں افراد نے بھی کھانا وصول کیا ،رضاکار ٹیم کی جانب سے خواتین کو چنگ چی اور رکشہ میں ہی کھانا فراہم کر دیا ۔خواتین کی جانب سے ایک سے زیادہ کھانے کے پیکٹ ڈیمانڈ کیے گئے جس پر رضاکار ٹیم کی جانب سے فوری عمل کیا گیا ۔متعدد موٹر سائیکل سوار میاں بیوں کی جانب سے بھی رضاکار ٹیم سے بڑی خوشی کے ساتھ کھانا وصول کیا اور ٹیم کا شکریہ اد ا کیا۔خبریں رضاکار ٹیم یہاں سے ہوتی ہوئی شالیمار چوک ،سکھ نہر اور دروغہ والا پہنچی جہاں پرمزدوروں میںمفت کھانا تقسیم کیا گیا دروغہ والا میں بھی موٹر سائیکل پر جانے والے مرد و خواتین نے رضاکار ٹیم سے کھانا حاصل کیا ٹیم دوروغہ والا سے واپس ہوتے ہوئے دوبارہ شالیمارچوک پہنچی جہاں سے دھرم پورہ اور دھرم پورہ پھاٹک ،گڑھی شاہو پر موجود محنت کش مزدوروں اور دیہاڑی دار افراد میں کھانا تقسیم کیا۔یاد رہے ایڈیٹر خبریں امتنان شاہد کی ہدایات پر خبریں رضاکار ٹیم قائم کی گئی ہے جو دوسرے مرحلے میں ملک بھر کے مختلف شہروں جن میں ملتان ،فیصل آباد ،راولپنڈی میں اپنی ذمہ داری کو سرانجام دیتے ہوئے غریب اور محنت کش مزدوروں کو مفت کھانا تقسیم کرے گی اسی لئے مخیر حضرات سے بھی دردمندانہ اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان حالات میں زیادہ سے زیادہ تعاون کریں تاکہ ہم سب مل کر اپنے مزدور ، غریب اور دیہاڑی دار بھائیوں کی مدد کرسکیں اس کے لئے مخیر حضرات ضروت مندوں کی مدد کے لئے سادہ راشن بھجوائیں جس کے لئے ہماری ہیلپ لائن نمبر042.6375336 وٹ سیپ0306.5100883دیا گیا ہے جس میں تجاویز بھی لی جائیں گی انشاءاللہ خبریں گروپ کی جانب سے عدنان شاہد فاو¿نڈیشن نے یہ صدقہ جاریہ پورے ملک میں شروع کرنے کا عزم کیا ہے ۔پہلے مرحلے میں اس کو لاہور سے شروع کیا گیا دوسرے مرحلے میں انشاءاللہ ملتان اور بعد میں راولپنڈی اور فیصل آباد کے علاوہ ملک کے دوسرے شہروں میں بھی شروع کیا جا رہا ہے ۔انشاءاللہ خبریں گروپ کا سلوگن جہاں غریب وہاں خبریں ایک حقیقت ثابت ہو گا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain