تازہ تر ین

سرکاری ملازمین نے 120کروڑ کرونا فنڈ میں عطیہ کردیئے غریبوں کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے عثمان بزدار

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب مےں روزانہ 3100مرےضوں کے کورونا ٹےسٹ کرنے کی صلاحےت حاصل کرلی ہے اورآئندہ چند روزمےں ٹےسٹ کرنے کی استعداد کار 5 ہزار تک بڑھائی جائے گی۔گزشتہ روز1785افراد کے کورونا ٹےسٹ کےے گئے۔پنجاب مےں مجموعی طورپر تقرےباً19ہزارتشخےصی کٹس موجود ہےں جبکہ2ہزار مزےد کٹس کل اےن ڈی اےم اے سے مل جائےںگی۔صوبے کے دےگر اضلاع مےں بھی ٹےسٹنگ کی سہولت کےلئے لےبزبن رہی ہےں۔ وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے 8لےبزکوجلد فنکشنل کرنے کی ہداےت کی ہے ۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبہ بھر مےں دفعہ144پرسختی سے عملدر آمد ےقےنی بنانے کا حکم دےتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے کےے جانے والے اقدامات کی خلاف ورزی برداشت نہےں کی جائے گی۔صوبائی حکومت نے عوام کی زندگےوں کے تحفظ کےلئے ضروری اقدامات کےے ہےں ۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے ہداےت کی کہ ڈبل سواری پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف کاروائی عمل مےں لائی جائے ۔ محکمہ صحت ضروری سازوسامان اورآلات خرےدنے کا عمل جلد مکمل کرے۔ پنجاب کے سرکاری افسر ان اورملازمےن کی جانب سے جذبہ اےثار کے تحت 120کروڑ روپے کا چےک چےف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول مےں عطےہ کےا گےاہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزےراعلیٰ آفس مےں چےف سےکرٹری پنجاب مےجر (ر) اعظم سلےمان نے ملاقات کی ۔پرنسپل سےکرٹری وزےراعلیٰ پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے ۔چےف سےکرٹری نے چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول کےلئے 120 کروڑروپے کا چیک وزیراعلی پنجاب کو پیش کےا۔گریڈ ا یک سے گرےڈ16 تک کے سرکاری ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول مےں عطےہ کی ہے جبکہ گریڈ17 سے گرےڈ19 کے سرکاری افسران نے دودن کی تنخواہ فنڈمےں دی ہے اور گریڈ20 سے گرےڈ22 کے سرکاری افسران نے 3 دن کی تنخواہ چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول مےں عطےہ کی ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر جراثیم کش سپرے کرنے والی خصوصی گاڑی ”دی مسٹ کوئین“ میدا ن میں آگئی-وزیر اعلی آفس میں ”دی مسٹ کوئین “ گاڑی کے ذریعے جراثیم کش سپرے کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا- وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے خصوصی گاڑی سے سپرے کرنے کا عملی مظاہرہ دیکھا -وزیر اعلی عثمان بزدار نے مقامی وسائل سے سپرے وہیکل تیار کرنے پر مسرت کا اظہارکیا- جراثیم کش سپرے کے لئے گاڑی کی تیاری پر صرف پونے 2 لاکھ روپے لاگت آئی ہے اورمحکمہ بلدیات پنجاب نے اپنے وسائل سے سپرے کیلئے خصوصی گاڑی تیار کی ہے – وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس کو گاڑیوں کی فراہمی کیلئے ماڈل وین کی منظوری دیدی ہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ آفس میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے ہمراہ ماڈل وین کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کراچی میں کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے شہید ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain