تازہ تر ین

احتیاط کریں،مریضوں کی تعداد نہ بڑھے،ہمارے ملک میں تو اتنے ہسپتال ہی نہیں : ضیا شاہد

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کہنہ مشق صحافی سینئر تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ خبریں گروپ نے خبریں رضا کار بنائی ہے جس کا مقصدزمینی حقائق کے مطابق لاک ڈاﺅن سے متاثر مزدوروں کی مدد ہے جن کی دیہاڑی بند ہونے سے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔ ظاہر ہے ان کو پیٹ بھرنے کے لئے فوری طور پر کھانا تو درکار ہے۔ اس میں شک نہیں کہ حکومت اپنے تئیں پوری کوشش کر رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاﺅن کے دوران ضرورت مندوں تک امداد پہنچانے کے لئے ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا ہے اور چند روز تک یہ فورس لوگوں کو گھروں تک راشن پہنچائے گی مگر بیروزگار دیہاڑی دار فوری طور پر امداد کے منتظر ہیں جن کے لئے خبریں گروپ اچھی کوشش کر رہا ہے لاک ڈاﺅن کا اصل مقصد لوگوں کو ایک دوسرے سے الگ رکھنا ہے۔ پاکستان میں کرونا اس لئے بڑھا کہ سماجی فاصلے کی ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا۔ نیویارک میں بھی بداحتیاطی کے باعث یہ مرض بڑھا اور ہزاروں اموات ہوئیں۔ پاکستانیوں کو ان حالات میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا۔ مثال کے طور پر ہم بازار سبزیاں یا کوئی ضرورت کا سامان خریدنے جائیں تو واپس آ کر جوتے باہر اتار دیں ہاتھ دھوئیں اور سامان کو صاف کریں اور جو سامان دھویا جا سکتا ہے اسے اچھی طرح دھوئیں۔ گھر سے باہر نکلنے والا ہر بندہ کیریئر ہے جو وائرس پھیلا سکتا ہے جب تک ویکسین یا دوا نہیں بن جاتی احتیاط کرنا ہو گی۔ امریکہ میں ویکسین تیار بھی ہو گئی تو اسے دوسرے ممالک تک پہنچانے میں 12 سے18 ماہ درکار ہوں گے۔ یہ وبائی مرض ہے اس کی چین توڑنا ہو گی۔ ہمیں نیویارک بننے سے بچنا چاہئے۔ جس طرح مرض بڑھ رہا ہے ایسا وقت آ سکتا ہے کہ مریضوں کو ہسپتالوں میں جگہ نہ ملے اور ہمارے ملک میں تو پہلے ہی اتنے ہسپتال نہیں ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain