تازہ تر ین

309 ارب سے زرعی ایمر جنسی پروگرام نافذ کر دیا: فیاض الحسن چوہان

لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے زراعت پر مشاورتی اجلاس بلا کر خود کو سیکس ملین ڈالر مین ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کسان دوست پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب کا کسان جتنا آج خوش ہے پچھلے ستر سالوں میں نہیں تھا۔ عثمان بزدار کی قیادت میں صوبے میں 309 ارب روپے سے زرعی ایمرجنسی پروگرام کا نفاذ کیا گیا ہے جس کے تحت پہلی دفعہ گنے کے کاشتکاروں کو گنے کا ریٹ 230 پلس اور بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ زرعی ایمرجنسی کے تحت 35 ہزار کلومیٹر کے نالے اور کھالے پکے کیے گئے۔ پہلے ڈیڑھ سال میں تین سو چھوٹے ڈیمز بنانے کے پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے۔ 300 چھوٹے ڈیمز بنانے کے پروگرام کا آغاز ہوچکا ہے۔ عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ میں چاول، گندم اور گنے کے کاشتکاروں کو جدید مشینری 50 فیصد سبسڈی پر دی گئی اور پنجاب میں چھوٹے اور درمیانے کاشتکاروں کے لئے فی ایکڑ سبسڈی دی گئی۔ پنجاب میں چھوٹے کاشتکاروں کیلئے فی ایکڑ قرضوں کو دوگنا کردیا گیا۔گنے کے کاشتکاروں کو اربوں روپے کے بقایاجات ادا کرائے گئے۔ یہ بقایاجات (ن) لیگی دور میں شریف خاندان اور ان کے حواریوں کی شوگر ملز کے ذمہ واجب الادا تھے۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ اس وقت ہر کاشتکار بہترین ریٹ اور سہولیات ملنے ہر عثمان بزدار کی حکومت کا شکر گزار ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب حکومت زراعت کے شعبے کی بھرپور خدمت کر رہی ہے۔ لہذا شہبازشریف رستم خان بننے کی ناکام کوشش نہ کریں۔ صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرونا ٹیسٹنگ کی استعداد 1400 سے 3000 روزانہ ہوگئی ہے جبکہ آئندہ دو ہفتوں میں یہ پانچ ہزار یومیہ ہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے سردار عثمان بزدار نے مختلف شہروں میں لیبارٹریز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے چھ سو بیس ملین روپے جاری کر دیئے ہیں جبکہ بزدار حکومت نے ریلیف پیکج کا دائرہ کار بھی اٹھارہ لاکھ سے پچیس لاکھ خاندانوں تک بڑھا دیا ہے۔فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ پنجاب کی کرونا ٹیسٹنگ استعداد چودہ سو سے تین ہزار روزانہ ہو گئی ہے،اور آئندہ دو ہفتوں میں یہ پانچ ہزار یومیہ ہوجائے گی۔صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ کرونا سے نمٹنے کے لئے گوجرانوالہ، گجرات،منڈی بہاو¿الدین، جہلم اور سیالکوٹ میں فیلڈ اسپتال آپریشنل ہوگئے ہیں،ان فیلڈ اسپتالوں کی مجموعی استعداد 1450 بستروں پر مشتمل ہے۔فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ بزدارحکومت صوبے میں صحت، تعلیم اور روزگار کے شعبوں میں انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain