تازہ تر ین

خبریں رضاکار کا لاہور کے بعد ملتان میں بھی کھانا تقسیم کرنے کا آغاز

لاہور‘ ملتان (رپورٹنگ ٹیم ) عدنان شاہد فاونڈیشن کے زیر اہتمام خبریں رضاکار وں کی جانب سے لاہور میں تیسرے روز بھی دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ میں مختلف مقامات پر مفت کھانا تقسیم کیا گیا، خبریں گروپ کی جانب سے دوسرے مرحلے میں ملتان سے بھی اس کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔گزشتہ روز خبریں رضا کار ٹیم لاہور کے مختلف علاقوں شادباغ ،وسن پورہ ،ریلوے اسٹیشن ،لاری اڈہ ،داتا دربار روڈ اور دیگر علاقوں میں پہنچی جہاں ٹیم کی جانب سے ضرورت مندوں،مزدوروں اور دیہاڑی دارمحنت کشوں میں مفت کھانا تقسیم کیا گیا ،اس موقع پر شہریوں کو کہنا تھا کہ خبریں گروپ ”جہاں غریب وہاں خبریں ‘ اپنے اس سلوگن پر قائم ہے خبریں گروپ ہمیشہ مظلوم کی آواز بنا اور غریب کی آواز بن کر شہر میں ضرورت مندوں کو مفت کھانا تقسیم کر رہا ہے ، ہم چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد اور امتنان شاہد کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس مشکل وقت میں محنت کشوں اور مزدور طبقہ کا ساتھ نہیں چھوڑا ،موجودہ حالات میںجب ملک بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے حکومتی لاک ڈاﺅن سے بےروزگاری بڑی جس سے محنت کش مزدوراور دیہاڑی دار طبقہ کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑگئے۔ اس بے روز گاری کی گھڑی میں خبریں گروپ کا غریبوں کے ساتھ دینے کے اقدام پر ہم ادارے کے بے حدشکر گزار ہیں ۔گزشتہ روز خبریں رضا کارجب شاد مان کھوکھر چوک پہنچے تو وہاں پر محنت کش مزدوروں نے ٹیم کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خبریں والے آگئے ،تمام مزدورایک لائن میں بیٹھ گئے جہاں ان میں کھانا تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر ایک بزرگ مزدور نے چینل فائیو میں کچھ بولنے کی خواہش کا اظہار کیا اورکہا کہ خبریں گروپ کی مہربانی ہے کہ وہ یہاں آئے اور ہمیں کھانا فراہم کیا۔بعد ازاں رضاکار ٹیم شادمان چوک پارک پہنچی جہاں پر پارک میں بیٹھے ہوئے مزدور اور محنت کش پارک کی دیوار کے ساتھ ایک لائن میں کھڑے ہوگئے پرآمن طریقہ سے تمام مزدوروں نے کھان وصول کیا اور خبریں گروپ کے لئے نیب تمناﺅں کا اظہار کیا ۔رضاکار ٹیم شادمان چوک سے ہوتی ہوئے ریلوے اسٹیشن پہنچی جہاں مزدورں اور محنت کشوںکے علاوہ پارک میںبیٹھی خواتین میں کھانا تقسیم کیا گیا ۔ ملک میں کروناوائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے کیا جانے والا ”لاک ڈاون “دیہاڑی دار اور محنت کش مزدورں کےلئے پریشانی کا باعث بن گیا اور اس دوران خبریں گروپ کی جانب سے دیہاڑی دار مزدورں اور محنت کشوں کو مفت کھانا فراہم کرنے کا عزم ”جہاں غریب وہاں خبریں “ ایک حقیقت بن گیا، خبریں گروپ کی طرف سے عدنان شاہد فاﺅنڈیشن کے تحت قائم کردہ خبریں رضاکار ٹیم نے پہلے مرحلے کے دوران صوبائی دارلحکومت کے مختلف علاقوں میں آج تیسرے روز بھی غریب محنت کشوں اور دیہاڑی دار مزدوروں میں مفت کھانا تقسیم کیا،رضاکار ٹیم شہر کے مختلف چوکوں اور چوراہوں پر پہنچی جہاں ،مزدوروں اوردیہاڑی داروں میں کھانا تقسیم کیا۔ ایڈیٹر خبریں امتنان شاہد کی ہدایات پر خبریں رضاکار ٹیم قائم کی گئی ہے جس نے ملک کے مختلف شہروں میں اپنی ذمہ داری کو سرانجام دیتے ہوئے غریب اور محنت کش مزدوروں کو مفت کھانا تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے دوسر مرحلے کا آغاز ملتان سے کر دیا گیا ہے اسی لئے مخیر حضرات سے بھی دردمندانہ اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان حالات میں زیادہ سے زیادہ تعاون کریں تاکہ ہم سب مل کر اپنے مزدور ، غریب اور دیہاڑی دار بھائیوں کی مدد کرسکیں اس کےلئے مخیر حضرات ضروت مندوں کی مدد کے لئے سادہ راشن بھجوائیں جس کے لئے ہماری ہیلپ لائن نمبر042.6375336 وسیپ0306.5100883دیا گیا ہے جس میں تجاویز بھی لی جائیں گی انشاءاللہ خبریں گروپ کی جانب سے عدنان شاہد فاونڈیشن نے یہ صدقہ جاریہ پورے ملک میں شروع کرنے کا عزم کیا ہے ۔پہلے مرحلے میں اس کو لاہور سے شروع کیا گیا جبکہ دوسرے مرحلے میں اس کا آغاز ملتان سے کر دیا گیا ہے انشاءاللہ ملتان کے بعد راولپنڈی اور فیصل آباد کے علاوہ ملک کے دوسرے شہروں میں بھی شروع کیا جا رہا ہے ۔انشاءاللہ خبریں گروپ کا سلوگن جہاں غریب وہاں خبریں ایک حقیقت ثابت ہو گا ۔جہاں غریب وہاں خبریں۔لاک ڈاو¿ن میں بھی خبریں گروپ مستحقین کو نہیں بھولا۔خبریں اور چینل فائیو ملتان کے زیر اہتمام ملتان کے دو ہزار خاندانوں میں کھانا تقسیم کیا گیا۔خبریں گروپ کی جانب سے روزانہ مستحقین میں کھانا تقسیم کرنے کا عزم۔مشکل کی گھڑی میں خبریں گروپ اور چینل فائیو نے روشن مثال قائم کردی۔ملتان میں کرونا وائرس کے خطرات کے باعث لاک ڈاو¿ن میں مستحقین میں کھانا تقسیم کیا گیا۔خبریں اور چینل فائیو کی جانب سے 2 ہزار گھروں میں کھانا تقسیم کیا گیا۔ ملتان کے علاقے محلہ طارق آباد. فاروق پورہ اور غریب آباداور اس سے ملحقہ علاقوں میں کھا نا تقسیم کیا گیا۔کھانا محنت کش.مزدور اور سفید پوش افراد کے گھروں کی دہلیز پر پہنچایا گیا۔خبریں کی اودام پر مستحقین کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔کھانا میسر ہونے پر دیہاڑی دار مزدور. محنت کش اور سفید پوش افراد کی جانب سے خبریں گروپ کو ڈھیروں دعائیں دی گئیں۔جہاں غریب وہاں خبریں۔لاک ڈان میں بھی خبریں گروپ مستحقین کو نہیں بھولا۔خبریں اور چینل فائیو ملتان کے زیر اہتمام ملتان کے دو ہزار خاندانوں میں کھانا تقسیم کیا گیا۔خبریں گروپ کی جانب سے روزانہ مستحقین میں کھانا تقسیم کرنے کا عزم۔مشکل کی گھڑی میں خبریں گروپ اور چینل فائیو نے روشن مثال قائم کردی۔ملتان میں کرونا وائرس کے خطرات کے باعث لاک ڈان میں مستحقین میں کھانا تقسیم کیا گیا۔خبریں اور چینل فائیو کی جانب سے 2 ہزار گھروں میں کھانا تقسیم کیا گیا۔ملتان کے علاقے محلہ طارق آباد. فاروق پورہ. اور غریب آباد کے علاقہ میں کھا نا تقسیم کیا گیا۔کھانا محنت کش مزدور اور سفید پوش افراد کے گھروں کی دہلیز پر پہنچایا گیا۔خبریں کی اودام پر مستحقین کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔کھانا میسر ہونے پر دیہاڑی دار مزدورمحنت کش اور سفید پوش افراد کی جانب سے خبریں گروپ کو ڈھیروں دعائیں دی گئیں۔جہاں غریب وہاں خبریں۔لاک ڈان میں بھی خبریں گروپ مستحقین کو نہیں بھولا۔خبریں اور چینل فائیو ملتان کے زیر اہتمام ملتان کے دو ہزار خاندانوں میں کھانا تقسیم کیا گیا۔خبریں گروپ کی جانب سے روزانہ مستحقین میں کھانا تقسیم کرنے کا عزم۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain