تازہ تر ین

اپریل کے آخر میں ہسپتالوں میں رش بڑھے گا ، 14 اپریل کو لاک ڈاﺅن میں نرمی کا جائزہ لیں گے ، عمران خان

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ14اپریل کو لاک ڈاون میں نرمی کا جائزہ لیں گے،کچھ ایریازجیسے نائی، درزی کی دکانیں، ان کیلئے لاک ڈاون میں نرمی لائیں گے، میرا اپنا خیال ہے کہ کورونا وائرس پھیل رہا ہے، اپریل کے آخر میں ہسپتالوں پر زیادہ پریشر پڑے گا، اس لیے ہر صوبے کوصورتحال دیکھ کر اپنی تیاری کرنی پڑے گی۔ انہوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے بلوچستان حکومت اچھے اقدامات کررہی ہے۔ ہم اندازہ لگا رہے ہیں کہ اپریل کے آخر تک ہمارے ہسپتالوں میں بڑا رش ہوگا۔اس کی تیاری کررہے ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر چیف سیکرٹریز سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ کہ صوبوں میں کتنے کیسز بڑھے، کتنی اموات ہوئیں، اور کتنے لوگ صحت یاب ہوئے۔ ان کیسز کی عمریں کیا ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ڈاکٹرز ، نرسز کو حفاظتی سامان مہیاکرنا اولین ترجیح ہے، جو طبی عملہ آئی سی یو میں ہوگا ، ان کو حفاظتی کٹس فراہم کررہے ہیں۔ خوش آئند ہے کہ ابھی تک بلوچستان میں کوئی کیس آئی سی یو میں نہیں ہے، دنیا میں وینٹی لیٹرز کی طلب بڑھ گئی ہے جس سے اس کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ میرا اپنا خیال ہے کہ اپریل کے آخر میں ہمارے ہسپتالوں پر زیادہ پریشر پڑے گا۔ اگر بیماری پھیلی تو بڑے شہر، لاہور، کراچی ، راولپنڈی پر بڑا پریشر بڑھے گا۔ اس لیے ہر صوبے کو دیکھ کر اپنی تیاری کرنی پڑے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بھارت اور بنگلا دیش کی صورتحال بھی پاکستان سے ملتی جلتی ہے، کیونکہ ہمارے ہاں غربت ہے۔ 14اپریل کو تمام صوبے جائزہ لیں گے کہ کن ایریاز میں لاک ڈاو¿ن میں نرمی لانی ہے، مثلاً نائی ، درزی کی دکانیں ہیں۔اس حوالے سے صوبے مل کر تیاری اور اسٹریٹجی بنا رہے ہیں، جس میں عوام کی معاشی صورتحال دیکھ کر پالیسی بنانا بھی شامل ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain