تازہ تر ین

دبئی میں ایک اور بھارتی شخص نے مذہب اسلام کی توہین کر ڈالی

دبئی(ویب ڈیسک) گزشتہ کچھ روز سے دبئی میں مقیم چند بھارتی ہندو افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پراسلام اور مسلمانوں کی توہین پر مبنی پوسٹ لگانے کے شرمناک واقعات میں تیزی آ گئی ہے۔معروف مالیاتی فرم کے اعلیٰ عہدے دار متیش ادیشی کی جانب سے بھارت میں تبلیغی جماعت کے کارکنوں کو دہشت گردوں سے زیادہ خطرناک اور کورونا پھیلانے والے جہادی قرار دیا گیا۔تو دوسری جانب Future Vision Events & Weddingsکے ڈائریکٹر سمیت بھنڈاری نامی ہندو شہری کی جانب سے نوکری مانگنے والے مسلمان شمشاد عالم کو ”پاکستان دفع ہو جاو“ کا واٹس ایپ پیغام کیا گیا۔ دبئی میں ایک اور بھارتی شہری کی جانب سے اسلام کے خلاف توہین آمیز پوسٹ لگانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق راکیش بی کٹومارتھ معروف فرم ایمرل سروسز میں ٹیم لیڈر کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے راکیش نے چند روز قبل اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے مذہب اسلام کے بارے میں ہرزہ سرائی پر مبنی ایک پوسٹ لگائی جس پر اماراتی عوام اور مسلمان تارکین وطن کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا۔ اپنی فیس بک پوسٹ میں کٹومارتھ نے کورونا وائرس کے حوالے سے مسلمانوں کے بارے میں شرمناک کلمات کہے تھے۔ کچھ صارفین نے اس کی اسلام مخالف پوسٹ کا سکرین شاٹ لے کر اسے شیئر کیا اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ اس متعصب شخص کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔صارفین نے راکیش کی فرم ایمرل سے بھی مطالبہ کیا کہ متعصب ذہنیت رکھنے والے راکیش کو فوری طور پر نوکری سے فارغ کیا جائے۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد ایمرل سروسز کی جانب سے راکیش کو فوری طور پر نوکری سے ہٹا دیا گیا۔ تاہم راکیش پکڑے جانے کے خوف سے امارات میں ہی روپوش ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ ایمرل سروسز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سٹوارٹ ہیریسن کا کہنا تھا کہ راکیش کو فرم نے فوری طور پر ملازمت سے نکال دیا ہے۔کیونکہ ہماری فرم نے مذہبی منافرت کے حوالے سے زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ ہماری فرم میں ہر مذہب، قوم اور نسل کے افراد کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ اپنے ملازمین کے لیے بھی ہم نے سوشل میڈیا کے حوالے سے قواعد و ضوابط مقرر کر رکھے ہیں۔ نوکری سے برخاست کیے جانے کے بعد اس کا کوئی پتا نہیں چل رہا۔ اگر ہمیں اس کے بارے میں کچھ معلومات حاصل ہوئیں تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جائے گی۔ واضح رہے کہ اماراتی سائبر کرائم کے تحت راکیش کٹومارتھ کو مجرم ثابت ہونے کی صورت میں قید اور جرمانے کی سزا بھگتنا ہو گی اور اسے ڈی پورٹ بھی کر دیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain