تازہ تر ین

پرویز الٰہی کا وزیر اعلیٰ بننے کی پیشکش پر سعد رفیق کو صاف انکار، ملاقات کی اندرونی کہانی

لاہور(ملک مبارک سے) خواجہ برادران کی سپیکر صوبائی اسمبلی پرویز الٰہی سے ملاقات کی اندرونی کہنا نی سامنے آگئی ۔پرویز الٰہی نے کسی سیاسی محاذ آرائی سے انکار کردیا ہے ہم عمران خان کے اتحادی ہیں اور رہیں گے ۔مریم نواز شریف کے حوالے سے حکومت سے بات کرونگا تین گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات کا احوال زرائع ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ن لیگی راہنماوں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے درمیان چوہدری پرویز الہی سے تین گھنٹے ملاقات جاری رہی زرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہی کو خواجہ بردران نے کئی بار ملاقات کےلئے فون کئے لیکن چوہدری پرویز الہی ملنا نہیں چاہتے تھے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی درخواست پر ملاقات ہوئی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواجہ برادران اپنی ہی جماعت ن لیگ سے بھی نالاں ہیں وہ کئی دفعہ برملا کہہ بھی چکے ہیں کہ ہمیں جمہوریت کی خاطر ایک پیج پر انا ہوگا اس تین گھنٹے ملاقات میں خواجہ برادران نے زور دیا کہ اپ پر ساری اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں اپ پنجاب میں وزیراعلی بنے لیکن چوہدری پرویز الہی نے اس سے صاف انکار کردیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے اتحادی ہیں صوبے میں بزدار کو سپورٹ کر رہے ہیں ہمارے اختلافات ہوتے رہتے ہیں لیکن ہم ایسی تبدیلی کا حصہ نہیں بننا چاہتے اس موقعہ پر خواجہ برادارن نے شریف فیملی کا پیغام بھی دیا کہ حکومت مریم نواز شریف کو بیرون ملک جانے دیں ای سی ایل سے نام نکالیں اس پر چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ میں عمران خان سے بات کرونگا لیکن وعدہ نہیں کرتا مریم نواز ہماری بیٹی کی جگہ ہے ہم کوشش کریں گے ۔واضع رہے یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب آٹا بحران میں جہانگیر ترین کے نام نام کے ساتھ ساتھ مونس الہی کا بھی نام رپورٹ میں ایا ہے ۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain