تازہ تر ین

عامر خان پاکستان کے نام پر پیسہ کمانا چاہتے ہیں: حسین شاہ

ٹوکیو (ویب ڈیسک) 1988ء کے سیول اولمپکس کے برانز میڈلسٹ پاکستانی باکسر حسین شاہ نے عامر خان کی جانب سے عائد الزامات کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ برطانوی باکسر کی پاکستان کیلئے کوئی خدمات نہیں جو اس بات سے بھی واقف نہیں کہ ماضی کے امیچور باکسرز نے کن نامساعد معاشی حالات میں باکسنگ کو جاری رکھا۔ان کا کہنا تھا کہ معاشی حالات کے باعث وہ جاپان جانے پر مجبور ہوئے تاہم عامر خان اب محض پاکستان کے نام پر پیسہ کمانا چاہتے ہیں جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے منسوب اکیڈمی پر قبضہ کر رکھا ہے اور انڈور جمنازیم بھی عامر خان کے نام سے منسوب کردیا گیا حالانکہ کوئی یہ بات نہیں بتا سکتا کہ ان کی پاکستان کیلئے کیا خدمات تھیں جن کے صلے میں ان پر یہ نوازش کی گئی۔ حسین شاہ کے مطابق عامر خان کے بھائی ہارون نے 2010ءکے کامن ویلتھ گیمز میں انگلینڈ کی جانب سے کوالیفائنگ ناکامی کے بعد مجبوری میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔پاکستانی باکسر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے سیف گیمز میں مسلسل پانچ طلائی تمغے جیتے جب کہ دیگر انٹرنیشنل مقابلوں میں بھی فتوحات کی بدولت پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کیا لہٰذا انہیں کسی سے حب الوطنی کی سند لینے کی ضرورت نہیں خاص کر عامر خان سے جو پاکستان کیلئے ایک فائٹ نہیں کر سکے اور 2003ءمیں ان کے والد کو پیشکش کی گئی کہ وہ اپنے بیٹے کو پاکستان کی نمائندگی کرنے دیں تو انہوں نے سوچنے کا کہتے ہوئے راہ فرار اختیار کرلی۔ حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا شاہ حسین شاہ آج بھی پاکستان کیلئے جوڈو کے کھیل میں انٹرنیشنل تمغے جیت رہا ہے اورہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain