لندن (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے سابق باﺅلر ڈیون میلکلم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے والد کی وفات انتہائی افسوس ناک ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے 57 سالہ ڈیون میلکم نے کہا کہ کورونا کے باعث والد کی وفات کا صدمہ انتہائی تکلیف دہ اور مشکل ہے کیونکہ انکی بیماری کے دوران میں ہسپتال میں ان سے ملاقات بھی نہ کرسکا۔ واضح رہے کہ انکے والد 75 سال کی عمر میں چار اپریل کو وفات پا گئے تھے۔ 29 مارچ کو انفیکشن کی شدید تکلیف پر ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا اور موت سے دو دن قبل ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت ا?یا تھا۔ برطانوی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑا تکلیف دہ امر ہے کہ میرے والد چند دنوں میں ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا مر حلہ انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے جب آپ کا پیارا ہسپتال میں ہو اور آپ کو کہا جائے کہ آپ اس سے نہ تو مل سکتے حتی کہ شدید تکلیف کے دوران آپ اس کے پاس تک بھی نہیں جا سکتے۔ یاد رہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاو¿ن کے نفاذ کے باوجود اب تک کورونا کے کیسز میں کمی نہیں دیکھی جا رہی اور اب تک دنیا کے 185 ممالک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 19 لاکھ 99 ہزار 628 ہو چکی ہے۔ چین سے پھیلنے والی اس وبا سے اب دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا ہے جہاں کسی بھی ملک سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
