تازہ تر ین

این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے،کا کرونا مریضوں کی تعداد چھپانے کا انکشاف

لاہور (جنرل رپورٹر ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب کا کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چھپانے کا انکشاف ، دونوں اداروں کی ویب سائٹس پر غلط اعدادو شمار درج ، ملک بھر میں مزید 520 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6919 تک پہنچ چکی ہے جبکہ این ڈی ایم اے کی ویب سائٹ پر 6505درج ہیں اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1645ہے اور اموات کی تعداد 124بتائی جا رہی ہے جبکہ حقیقت میں جاں بحق افراد کی تعداد 128 ہوگئی ہے۔دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 520 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6919 ہوگئی ہے۔پنجاب پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ویب سائٹ پر 3248درج کیے گئے جبکہ زمینی حقائق کے مطابق پنجاب میں 3291 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔ ملک سمیت دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانی شہری اس حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں کہ ملک کے اندر حقیقت میں کتنے افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور کتنے افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں ۔ کرونا وائرس وبائی مرض بارے آگاہی دینا اور اس کے اعدادو شمار حقائق پر مبنی شائع کرنا پاکستانی حکومت سمیت متعلقہ اداروں پر فرض ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain