تازہ تر ین

عمران خان کی اپیل پر آئی ایم ایف ،جی20 کا ایکشن پاکستان سمیت 76 غریب ممالک کے قرضے1سال کےلئے منجمد

ریاض، نیویارک ، اسلام آباد ، (نمائندگان خبریں ) ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی ٹوئنٹی نے دنیا کے غریب ترین ممالک کے لیے قرضوں کی ادائیگی میں ایک سال کی رعایت کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بارے میں اعلان سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان نے دیگر رکن ملکوں کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنروں کے ساتھ مشاورت کے بعد ریاض میں کیا۔ جی ٹوئنٹی نے غریب ملکوں کو کووڈ انیس کی وبا سے نمٹنے کے لیے بیس بلین ڈالر فراہم کرنے کا بھی کہا۔ اس پیش رفت سے دنیا کے غریب ترین 76 ممالک مستفید ہو سکیں گے۔ آئی ایم ایف اور عالمی بینک غریب ممالک کے لیے قرضوں کی ادائیگی میں رعایت کا مطالبہ کرتے آئے ہیں۔عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے پاکستان سمیت 76ممالک کے 40ارب ڈالرز کے قرض ایک سال کیلئے منجمد کردیئے، آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو رواں سال 40ارب ڈالرز کے قرضے واپس کرنے ہیں لیکن کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ترقی پذیر ممالک نے آئی ایم ایف سے قرضے منجمد کرنے کی درخواست کی ہے، عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ جی 20ممالک یہ قرضے ایک سال کیلئے منجمد کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں، 40ارب ڈالرز میں سے 20ارب ڈالرز کے قرضے سعودی عرب منجمد کریگا، آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان سمیت 76ممالک اس سہولت کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں، قرضے منجمد کرنیکا مقصد متاثرہ ممالک کو صحت و معاشی مسائل میں مدد دینا ہے، مالیاتی ادارے یہ قرض منجمد کریں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جی 20 اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر76 ترقی پذیر ممالک کو قرضوں میں سہولت فراہم کرنے کے فیصلہ کوایک تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرضوں کی ادائیگی میں سہولت ملنے سے پوری ڈولپنگ دنیا کو فائدہ ہوگا،پاکستان کو معاشی سہولت ملے گی اور پسے ہوئے غریب طبقے کو سہولت ملے گی، بیرون ممالک میں پاکستانیوں کو جلد واپس لارہے ہیں،ابتدائی طور پر ہم نے اسلام آباد ائیر پورٹ کو کھولا اور وہاں ہمارا تجربہ کامیاب رہا،وفاقی حکومت تنہا اس سے عہدہ برا ہونے کی اہلیت نہیں کرتا ،اب صوبوں کی طرف سے ایئرپورٹ کھولنے پر آمادگی سے صورتحال میں بہتری آئے گی،ہماری نیت صاف ہے اس کام میں خیانت کرنے والا اللہ کی پکڑ سے نہیں بچ سکے گا،ہمیں آئی ایم ایف سے اگر پیسہ ملتا ہے تو وہ بھی کووڈ 19 سے نمٹنے اور عوام کی فلاح کیلئے استعمال ہوگا ،ہمارے قرضہ جات کا حجم بہت زیادہ ہے ہمیں معاشی بحالی کی ضرورت ہے ،صدر ٹرمپ کو ڈبلیو ایچ او کی گرانٹ معطل کر نے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے،سوشل میڈیا پر ہندوستان کا کردار انتہائی منفی ہے ،بھارت نے کوارنٹائین میں بھی مذہبی تفریق کر دی ہے یہ بھارت کی ہندتوا سوچ کی عکاسی ہے،پاکستان کی سوچ مثبت تھی، ہے اور رہے گی،میڈیا بھارت کے منفی رویے کو بے نقاب کرے۔جمعرات کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بارہ تاریخ کو وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری سے ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے قرضوں میں سہولت فراہم کرنے کی تجویز دی۔ انہوںنے کہاکہ کرونا عالمی وبا سے دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی ہے ،برآمدات اور زرمبادلہ کی شرح کافی حد تک کم ہو رہی ہیں،ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں پر اس کے مضر اثرات بہت شدید ہیں۔ شاہ محمود قرشی نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے اس وبائی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بڑی مشکل سے 8بلین ڈالر کا پیکج دیا جو ہماری معاشی حالت کے پیش نظر بہت بڑا تاریخی اقدام ہے،اس لیے وزیر اعظم عمران خان نے عالمی دنیا سے کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے قرضوں میں سہولت کی تجویز آگے بڑھائی،ہم نے اس تجویز کو آگے بڑھانے کے لئے وزارت خارجہ میں بہت سے اجلاس کیے،ہم نے معاشی سفارت کاری کو بروئے کار لاتے ہوئے اس کا آغاز کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم نے وزارت خارجہ میں ایک ورکنگ پیپر تیار کیا اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ صاحب وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور دیگر متعلقہ وزراءکو وزارت خارجہ مدعو کیا ان سے مشاورت کی ان کی تجاویز کو شامل کر کے وزیر اعظم عمران خان سے منظوری لی،میں نے اس حوالے سے تیس ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات کی۔ وزیر خارجہ 12 تاریخ کو وزیر اعظم عمران خان نے اس initiative کا آغاز کیا،ہم نے تمام اہم فورم پر خطوط لکھے،جی 7 اور یورپی یونین کے اجلاس میں بھی ہماری تجویز کو زیر بحث لایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز میری چین کے وزیر خارجہ سے اس حوالے سے تفصیلی بات ہوئی آور میں نے انہیں اعتماد میں لیا،جی 20 کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی اپیل کو پیش نظر رکھتے ہوئے 76 ترقی پذیر ممالک کو قرضوں میں سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جو ایک تاریخی اقدام ہے،پاکستان کو معاشی سہولت ملے گی اور پسے ہوئے غریب طبقے کو سہولت ملے گی،وہ دیہاڑی دار طبقہ جس کیلئے وفاقی حکومت نے 144 ارب کا امدادی پیکج دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain