لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تمام بڑے شہروں میں لاک ڈاﺅن کے باوجود شہریوں کی عام آمدورفت جاری سڑکوں پر بیریئر موجود جبکہ پولیس اہلکار غائب چینل فائیو لاہور کے رپورٹر شعیب بھٹی نے بتایا کہ کرونا میں اضافے کے باوجود شہر کی مختلف سڑکوں پر بیریئر لگے ہیں تاہم کوئی پولیس اہلکار موجود نہیں اہلکار 10بجے ڈیوٹی سے جاچکے ہیں شہری آزادانہ طور پر موٹرسائیکلوں گاڑیوں پر گھومتے پھر رہے ہیں اسلام آباد سے ضمیر حسین نے بتایا کہ جڑواں شہروں میں آنے جانے والوں کو چیک پوسٹوں پر روکا اور چیک کیا جاتا ہے پھر شہر میں جانے کی اجازت دی جارہی ہے کراچی سے منظور رضوی نے بتایا کہ کراچی میں لاک ڈاﺅن نامی چیز نظر نہیں آرہی پولیس کے روکنے کے باوجود لوگ گھروں سے نکل رہے ہیں گاڑیوں میں گھوم پھر رہے ہیں پولیس سختی کررہی ہے تاہم شہری اسے ماننے کو تیار نہیں ملتان سے مکرم خان نے بتایا کہ ملتان میں بھی لاک ڈاﺅن اور دفعہ 144 نافذ ہونے کے بعد پولیس نے مختلف چوکیوں ناکے لگارکھے ہیں ایک ٹریفک پولیس اہلکار نے بتایا کہ 30فیصد تک لوگ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہے ہیں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں ڈبل سواری پر صرف کینٹ سیکٹر میں روزانہ 70سے 100 موٹرسائیکلیں بند کررہے ہیں۔
