تازہ تر ین

رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ،مستحق خاندانوں کو براہ راست مالی امداد دینگے،عثمان بزدار

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مختلف شہروں کے طوفانی دوروں کے بعد لاہور ،شیخوپورہ اور گردونواح کے شہروں کا فضائی دورہ بھی کیا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے مختلف شہروں میں لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کے اقدامات کا جائزہ
لیا۔ وزیراعلی نے مارکےٹوں اورکمرشل سےنٹرز کی بندش کا بھی مشاہدہ کیا اور سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے مختلف شہرو ںمیں پارکوں، سٹیڈیم اور گرا¶نڈز کابھی فضائی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے مختلف شہروں کے صنعتی علاقوں کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے لاک ڈاﺅن کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فرائض سرانجام دینے والے پولیس،پاک فوج اور رینجرز کے افسروں و اہلکاروں کوخراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور کی بعض سڑکوں پر ٹریفک دیکھ کر تشویش کا اظہارکیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہریو ں کو گھروں میں رہنے کی ا پیل کرتے ہوئے کہاکہ شہری اپنی او ردوسروں کی حفاظت کے لئے بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔ ہماری توجہ صرف کورونا سے عوام کو بچانے پر ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوام حکومتی ہدایات پر جتنا عمل کریں گے اتنا محفوظ رہیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب حکومت نے” The Punjab Infectious Diseases Prevention and Control Ordinance 2020“کے تحت جزوی لاک ڈاو¿ن مےں 25اپرےل تک توسےع کی ہے ۔ عوام کی زندگےوں کا تحفظ پہلی ترجےح ہے۔ صوبے کے عوام کی زندگےوں محفوظ بنانے کےلئے تمام ضروری اقدامات تسلسل کےساتھ جاری رہےںگے۔پنجاب مےں تمام مارکٹےں،شاپنگ مالز،رےسٹورنٹس اورسرکاری و نجی دفاتربند ہیں۔ صوبے مےںپبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ سماجی و مذہبی اجتماعات پر پابندی جاری رہے گی۔پنجاب بھر مےں تقرےبات،مےلوں،کھےلوں کے مقابلوں،جم اورسنوکر کلبوںپر بھی پابندی جاری رہے گی۔ شادی ہالز،مارکےز،تعلےمی ادارے،ٹےوشن سےنٹرزاوردےنی مدارس25اپرےل تک بند رہےں گے۔ انہوںنے کہاکہ امتحانات کے انعقاد پر پابندی مےں بھی توسےع کی گئی ہے۔ سرکاری محکموں کی جانب سے نوٹےفائےڈ سرکاری ملازمےن کو دفتر آنے کی اجازت ہو گی۔ ڈبل سواری پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔گراسری سٹورز،کرےانہ کی دکانیں ، بےکرےز، آپٹےشنز،پےسٹی سائےڈز، بےچ اورکھاد کی دکانےں، آٹوورکشاپس، زرعی مشےنری کی ورکشاپس اوروےنڈرزصبح 9سے 5 بجے تک کھلے رہےں گے۔ پنجاب حکومت نے کم رسک والی انڈسٹریز کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایس او پیز تیار کر لئے گئے ہیں۔ بزدار حکومت کا رمضان المبارک میںعوام کو ریلیف دینے کےلئے بڑااقدام، مستحق خاندانوںکو براہ راست مالی امداد دینے کی اصولی منظوری: زیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے رمضان المبارک میں مستحق خاندانوں کو ریلیف دینے کےلئے براہ راست مالی امداد دینے کی اصولی منظوری دے دی ہے جبکہ کورونا وباءکے پیش نظر پنجاب بھر میں رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں رمضان پیکیج کے تحت عوام کوریلیف دینے کے اقدامات کاجائزہ لیا گیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مستحق خاندانوں کو رمضان پیکیج کے تحت مالی امداد دیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ہدایت کی کہ رمضان پیکیج کے تحت مالی امداد کا طریقہ کار اوردیگر امور جلد طے کئے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوںکو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کےلئے مو¿ثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وباءکے پیش نظر عوام کو حقیقی ریلیف دینے کے لئے متحرک اور فعال طریقے سے کام کرنا ہو گا۔ رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔ عوام کو اشیائے ضروریہ مقررکردہ نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے تمام انتظامی اختیارات استعمال کئے جائیں گے۔ اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں ناجائز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا اےجنڈا ہے اور صوبے کے عوام کو رےلےف دےنے کےلئے ہر اقدام کےا جائے گا۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت،چیف سیکرٹری ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی – پنجاب حکومت کورونا متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف ڈاکٹروں اوردیگر عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دےگی:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف عمل ڈاکٹروں اوردیگر عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دے گی اورہیلتھ پروفیشنلز کو یہ اضافی تنخواہ یکم اپریل سے ملے گی۔ پنجاب حکومت انسداد کورونا مہم کے دوران جاں بحق ملازم کے لواحقین کوتنہا نہیں چھوڑے گی۔خدانخواستہ اگر کوئی ملازم جاں بحق ہوتا ہے تو لواحقین کو شہدا پیکیج کے تحت مالی امداددیں گے۔ انہوںنے کہاکہ لاک ڈاﺅن میں توسیع کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا۔کسی کو حکومتی اقدامات کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی-پنجاب میں اب تک کورونا سے 3232 متاثرہ مریض ہیں اور550مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اوپن کی گئی انڈسٹریز کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا-ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعلقہ انڈسٹری کے خلاف کارروائی ہوگی۔ پنجاب میں 4نئی لیبز تیار ہوچکی ہیںاورپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی منظوری کے بعد نئی لیبز کو چند روز میں فنکشنل کر دیا جائے گا۔ پنجاب میں تقریباً 56ہزار ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیںاوراب تک پنجاب حکومت 46ہزار سے زائد لوگوں کے ٹیسٹ کرچکی ہے۔ ” The Punjab Infectious Diseases Prevention and Control Ordinance 2020“کے تحت لاک ڈاﺅن میں توسیع کی گئی ہے۔ ہمارا ہر قدم صوبے کے عوام کے تحفظ کے لئے اٹھ رہاہے۔آزمائش کی گھڑی میں ثابت قدم رہتے ہوئے چیلنجز سے نمٹیں گے- وزےراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی زیرصدارت کورونا وائرس کی روک تھام کےلئے قائم کابےنہ کمےٹی کا اجلاس آج وزیراعلیٰ آفس میں منعقد ہوا،جس میں کورونا وائرس کی صورتحال اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی جائزہ لےا گیا-اجلاس میں ڈاکٹروں، نرسوںاور پیرا میڈیکل سٹاف کے لئے پی پی ایز (حفاظتی لباس ودیگر ضروری سامان) کی دستیابی اور خریداری سے متعلقہ امور پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں لاک ڈاﺅن میں توسیع کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزراءراجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد،ہاشم جواں بخت، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،کمشنر لاہور ڈویژن، چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ،سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر، سیکرٹری اطلاعات او رمتعلقہ حکام وزیراعلیٰ آفس سے ویڈیولنک کے ذریعے ا جلاس میں شریک ہوئے۔ ایس اینڈ جی اے ڈی کمیٹی روم سول سیکرٹریٹ سے سیکرٹری لوکل گورنمٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ جبکہ سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹری محنت، سیکرٹری انڈسٹریز،سیکرٹری فوڈ اور سپیشل سیکرٹری زراعت نے محکمہ پی اینڈ ڈی سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جبکہ چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اپنے دفتر سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزےراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے لودھراں کے علاقے بستی ملوک میں صفائی کے دوران مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کمشنر ملتان ڈویژن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ لائن کی صفائی کے دوران ضروری حفاظتی انتظامات نہ کرنے کے حوالے سے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain