تازہ تر ین

ہاتھ د ھو کر یہ پیچھے پڑ گیا دھو دھو ہاتھ اسے ختم کرونا،نشو بیگم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عالم دین علامہ محمد حسین اکبر نے کہا ہے کہ اللہ کی طرف سے توبہ کا دروازہ ہر وقت کھلا ہے،پوری امت سے کہوں کا آج کا جمعہ توبہ استغفار میں گزاریں کچھ دیر کے لئے مائیں چھوٹے بچوں کو خود سے دور کر دیں جب بچے روئیں چلائیں تو مائیں اللہ سے دعائیں کریںاللہ تو ان معصوم بچوں کے صدقے کرونا کی وبا سے ہماری جان چھڑا ۔خدا کا دروازہ کھٹکھٹائیے حکمران کے دروازے بند ہو سکتے ہیں اللہ کا دروازہ ہر وقت کھلا ہے۔چینل فائیو کے پروگرام کرونا سپیشل ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے اعمال پر نظر ثانی کریں دل میں گناہوں کا اعتراف کریں مایوس مت ہوں مایوسی گناہ ہے اللہ کی طرف سے توجہ کا دروازہ ہر وقت کھلا ہے۔حقوق العباد کی طرف بھرپور توجہ دیں۔ذخیزہ اندوز اپنے پیٹوں کو جہنم سے بھر رہے ہیں۔دنیا کا مال یہیں رہ جانا ہے زکوة دیں، خیرات کریں، لوگوں کی مدد کریں حرام سے بچیں ایک لقمہ پیٹ میں حرام چلا جائے تو چالیس روز تک دعا قبول نہیں ہوتی۔کرونا کو ہم عذاب تو نہیں کہہ سکتے اللہ پاک فرماتے ہیں اے محمد جب تک آپ ان میں موجود ہیں ان پر عذاب نہیں آئے گا ۔وہ ممالک جوحجاب پر پابندی لگاتے تھے وہ حجاب نہ کرنے والی خواتین پر جرمانے عائد کر رہے ہیں۔ عالم دین علامہ آغا حسین نجفی نے بتایا کہ کرونا اللہ کی طرف سے آیا اس سے قبل بھی وبائیں آتی رہیں اس کے علاج بھی موجود ہیں ۔انسان صرف اللہ سے مدد اور شفاءمانگے سائنسی طور پر بھی اس کا علاج ڈھونڈا جائے اورانسان تسلیم کرے وہ اللہ کے سامنے عاجز ہے۔اس وقت انتشار پیدا نہ کریں سب کی بلاتفریق رنگ و نسل مذہب مدد کی جائے۔ایسے مواقع پر مفاد پرست عناصر سے روز قیامت بڑاسخت حساب ہو گا حکومت کو بھی چاہئے ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے۔ اللہ فرماتا ہے ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے بس ہمیں صبر کی ضرورت ہے آسانیاں بھی آ جائیں گی۔ماہ رمضان میں خصوصی دعائیں کی جائیں۔انسان کو اپنے عجزکو نہیں بھولنا چاہئے ہم اپنا کلچر بھول گئے ہیں عورتیں مناسب لباس زیب تن کریں مغرب کی تقلیدنہ کریں۔ اداکار نشو بیگم نے بتایا کہ کرونا ایسی وبا اور آفت ہے جو پوری دنیا میں پھیل گئی ہے،خدارا سب حکومتی ہدایا ت پرعمل کریں ۔پاکستانی مثالی قوم ہیں لاک ڈاﺅن کو فالو کریں،ناخواندہ لوگوں کو بتایا جائے آئسولیشن میں ہی ان کی بھلائی ہے۔اس موقع پر انہوں نے چند اشعار سنائے۔”“ہاتھ دھو کر یہ پیچھے پڑ گیا دھو دھو ہاتھ اسے ختم کرونا“اپنے رب سے معافی مانگو حل ایسے مشکلات کرونا“۔حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں عوام کو سہولت دی گئی ہے اب ہمیں اپنی ذمہ داری نبھانی ہے۔ سینئر تجزیہ کار وجاہت مسعود نے کہا کہ پاکستان میں دیگر ممالک کی نسبت صورتحال بہتر ہے،ترقی پذیر ممالک ہوں یا ترقی یافتہ سب کرونا کی زد میں ہیں یہ نہ کہا جائے ہم ترقی پذیر ملکوں کی صف میں آتے ہیں بہانے بازیاں نہ کی جائیں۔کرونا بڑا خطرہ ہے پاکستان کی منتخب قیادت میں یکسوئی نظر نہیں آ رہی۔ سندھ میں پاکستانی عوام کو گورننس کے حوالے سے کافی شکوے شکایات ہیں ،پنجاب میں بھی عام آدمی سے حکومت رابطے میں نہیں ۔وفاقی اور صوبائی حکومتیں مربوط حکمت عملی بنائیں۔ اداکارٹیپو شریف نے بتایا کہ سب حکومتی تدابیر پر عمل کریں فیس ماسک،گلوز اور سینیٹائزر کا استعمال کریں بلاضرورت باہر مت نکلیں۔مشکل وقت ہے لیکن گبھرائیں نہیں یہ وقت بھی کٹ جائے گا ایسے موقع پر افراتفری نہیں ہونی چاہئے۔میرا تعلق کراچی سے ہے یہاں لوگ لاک ڈاﺅن کی پابندی نہیں کر رہے دس لوگ دس کے گروپوں میں بیٹھے نظر آتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain