تازہ تر ین

کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ علاقے مکمل بند کرنے کا فیصلہ

کراچی(و یب ڈسک) سندھ حکومت نے کراچی میں کورونا وباءسے متاثرہ علاقوں کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سے 77 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 48 گھنٹوں میں کراچی کے مختلف علاقوں سے 147 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے، 6 اضلاع میں 30 سے زائد علاقے ہاٹ اسپاٹ ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سب سے زیادہ 30 کورونا کیس ضلع جنوبی سے رپورٹ ہوئے جب کہ ضلع شرقی سے 24 گھنٹوں کے دوران 16 افراد میں کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی، ضلع وسطی میں مزید 11 اور ضلع غربی میں 8 افراد کورونا کا شکار ہوئے، ملیر میں 6 اور کورنگی میں بھی 6 افراد میں کورونا وائرس رپورٹ ہوا ہے۔وزیراعلیٰ نے کراچی میں کورونا وباءسے متاثرہ علاقوں کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو مکمل بند کیے بغیر وائرس کو پھیلنے سے نہیں روک سکتے۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد بڑھائی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain