تازہ تر ین

گلوکارحامد علی خان،سہیل آفندی،خالق چشتی کی شراب پارٹی،لاک ڈاﺅن کی دھجیاں بکھیر دیں

لاہور (لیڈی رپورٹر) 2 روز قبل اقبال ٹاﺅن لاہور میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ کرونا لاک ڈاﺅن پرائیویٹ پارٹی ہوئی اور لاک ڈاﺅن کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔ تصاویر اور وائرل ہونے والی ویڈیو میں نامور شخصیات جام اچھال رہی ہیں اور ساتھ ساتھ ملک کے نامور گلوکار حامد علی خان شراب کی چسکیوں کے ساتھ گلوکاری کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کے ہاتھ میں جام اور لبوں پر مینوں تیرے جیا سوہنا ہور لبدا نا ہے۔ ان کے ساتھ ایڈورٹائزنگ کی دنیا کا نامور نام سہیل آفندی بھی شراب لیے مدہوش دکھائی دے رہے ہیں۔ میوزک پروڈیوسر خالق چشتی بھی الکحل کا مزہ لیتے نظر آ رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ کرونا سے صرف الکحل ہی چھٹکارا دلا سکتی ہے۔ اصل میں شراب اندر کا سینی ٹائزر ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain