کراچی(و یب ڈ سک) سندھ میں لاک ڈاو¿ن کے دوران کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی حکم نامہ جاری کردیا۔ سندھ میں ریستوران اور فوڈ آوٹ لیٹس کو ڈرائیو تھرو سروس کی فراہمی کی بھی اجازت دے دی گئی۔محکمہ داخلہ کے حکم نامے کے مطابق ریستوران مقررہ شرائط اور ایس او پی پر عمل کرکے ڈرائیو تھرو سروس شروع کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ سندھ حکومت فوڈ آوٹ لیٹس کو ہوم ڈیلیوری کی پہلے ہی اجازت دے چکی ہے تاہم ریستوران میں ٹیبل اور ٹیک اوے سروس کی اجازت نہیں ہے۔دریں اثنا سندھ حکومت نے چھوٹے تاجروں کو کاروبار کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں وزیراعلٰی ہاوس کراچی میں صوبے کی تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کی ہے۔
