تازہ تر ین

پروفیشنلز کو اضافی تنخواہ کا اعلان خدمت کا اعتراف،فیاض الحسن چوہان

لاہور (لیڈی رپورٹر ) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ بزدار حکومت نے کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پروفیشنلز کے ریلیف پیکج کو حتمی شکل دے دی،ہیلتھ کیئر پروفیشنلز، پولیس، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور صفائی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی۔صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک اور وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پروفیشنلز کے ریلیف پیکج کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ہیلتھ کیئر پروفیشنلز، پولیس، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور صفائی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ اضافی تنخواہ پروفیشنلز کا کورونا وائرس کے خلاف اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام کی خدمت کرنے کا اعتراف ہے جبکہ مزید چار لیبارٹریوں کی اپ گریڈیشن سے پنجاب میں کورونا ٹیسٹنگ کیپسٹی بیالیس سو روزانہ تک بڑھا دی گئی ہے۔ مخصوص علاقوں میں رینڈم ٹیسٹنگ سے کرونا کے پھیلاو¿ کا تعین اور روکنے میں مدد ملے گی۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سردار عثمان بزدار بطور وزیراعلیٰ پنجاب مشکل حالات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔کرونا کے حوالے سے ان کے حقیقت پسندانہ اور دانشمندانہ فیصلے سب کے سامنے ہیں جبکہ سردار عثمان بزدار نے کرونا اقدامات کے حوالے سے تمام صوبوں کو لیڈ کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain